پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ اسلامیہ یونیورسٹی سکول سسٹم، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں یوم تشکر کی تقریب جنوبی ایشیا میں امن اور تنازع کشمیر وزیراعظم شہباز شریف کا حساس قیمتوں کی سالانہ شرح میں تاریخی کمی پر اظہارِ اطمینان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد

پنجاب میں انتخابات ہوں گے یا نہیں؟ وفاقی حکومت کاپلان بی تیار

 پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان اور انتخابی شیڈول کے اجرا کے باوجود وفاقی حکومت پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق اعلیٰ عدالت کا فیصلہ نہ ماننے پر قائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت پنجاب اسمبلی میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو متنازع قرار دے رہی ہے اور اس کے خلاف پارلیمنٹ سے ایک قرارداد منظور کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے حکومت کی آئندہ کی حکمتِ عملی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ اب کابینہ کے فیصلے کو پارلیمنٹ میں ایک قرارداد کی صورت میں پیش کیا جائے گا۔

رانا ثناء اللہ نےکہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزارتِ قانون نے جو رائے دی ہے اس سے کابینہ متفق ہے اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے بھی اس رائے سے اتفاق کر لیا ہے۔

 وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر کابینہ ایک فیصلہ کر چکی ہے جسے پارلیمنٹ میں رکھا جائے گا۔ البتہ کابینہ نے اپنے حتمی فیصلے کو پارلیمنٹ کی رہنمائی سے مشروط کیا ہے۔ اگر پارلیمنٹ کوئی اور رائے دیتی ہے تو کابینہ اس کی پابندی کرے گی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کر کے کیا حکومت توہینِ عدالت کی کارروائی کے لیے تیار ہے؟ اس سوال پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت تین ججز کے اقلیتی فیصلے کو فیصلہ ہی نہیں مانتی تو توہینِ عدالت کیسی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  الیکشن التوا کے از خود نوٹس پر چار ججز کا فیصلہ موجود ہے جو قرار دے چکے ہیں کہ از خود نوٹس کو خارج تصور کیا جائے۔ اس صورت میں سپریم کورٹ کا فیصلہ اقلیتی ہے۔اگر تین ججز توہینِ عدالت کے الزام میں پوری پارلیمنٹ کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں یا گھر بھیج سکتے ہیں تو یہ عمل بھی ایک مرتبہ ہوجانا چاہیے تاکہ روز روز کا معاملہ ختم ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com