پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سندھ اسمبلی میں آئینی بینچز کے قیام کی قرارداد منظور سیرت چیئر جامعہ اسلامیہ بہاولپور کے زیر اہتمام اساتذہ کرام کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد شاہ لطیف کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچانے کا عزم، قائمقام چیئرمین سینٹ کا پیغام آئی ایم ایف کا پاکستان سے مزید سخت انسدادِ بدعنوانی اقدامات کا مطالبہ صبا قمر یونیسیف کی پہلی پاکستانی بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر مقرر عمران خان جیسا ستارہ پاکستان میں پیدا نہیں ہوا، افت عمر کا بڑا دعویٰ پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ڈی چوک پراحتجاج کی کال معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے اسلام آباد میں سعودی وزیر کا پرتپاک استقبال، بچوں نے پھول پیش کیے ڈپٹی کمشنربہاول نگر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات پر سخت ہدایات

ذوالفقاربھٹو قتل کےریفرنس کی جلد سماعت کیلئےوفاقی حکومت کا سپریم کورٹ کو خط لکھنےکا فیصلہ

یوتھ ویژن نیوز : وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قتل سے متعلق عدالتی ریفرنس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا آج 4 اپریل ہے اور ذوالفقار بھٹو کے عدالتی قتل کا ایک ریفرنس 12 سال سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت اس ریفرنس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھے گی، شاید اسی بہانے ہماری ساری سپریم کورٹ اکھٹی بیٹھ کر آئینی و قانونی غلطیوں کو درست کرے۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا ہم کس سمت میں جا رہے ہیں، جسٹس فائز عیسیٰ نے 3 رکنی بینچ میں ازخود نوٹس کے حوالے سے حکم دیا کہ ازخود نوٹس پر سماعت روکی جائے۔

ان کا کہنا تھا فیصلے میں کہا گیا کہ پہلے فل کورٹ بلائی جائے اور اس کے بعد سو موٹو کے رولز بنائے جائیں، آج جونیئر ججز کا ایک اور 6 رکنی بینچ بنایا گیا جنھوں نے فائز عیسیٰ کے بینچ کے فیصلے کو اڑا دیا، قانون تھوڑا سا بھی جاننے والا پوچھے گا کہ اگر تین رکنی بینچ کی کوئی حیثیت نہیں تھی تو چھ رکنی بینچ کیوں بٹھایا۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ اتنی عجلت میں کیے گئے فیصلوں سے کیا ملک میں استحکام ہو گا، کیا ایسے فیصلے قانون کے مطابق ہیں، ایسے آئینی اور قانونی مقدمات جن کے دور رس نتائج ہوتے ہیں انھیں تحمل سے اور سب کو بٹھا کر سنا جاتا ہے، ادارہ جاتی تسلط اور ضد کو سامنے نہیں رکھا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوان بارہا مطالبہ کر چکا ہے کہ ہم اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، اب ادارے کے اندر سے کہا جا رہا ہے کہ ادارے میں ون مین شو ہے، اکثریتی فیصلے کو اقلیتی رائے سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا، ایک جوڈیشل فیصلےکے ہوتے ہوئے دوسرا جوڈیشل فیصلہ لیگل پروپرائٹری نہیں رکھتا۔

وزیر قانون کا کہنا تھا اب وزیراعظم کی ہدایت پر لیگل ٹیم بیٹھ کر آئندہ کے حوالے سے فیصلے کرے گی، انصاف کے ان بنیادی اصولوں کی نفی ہوئی ہے جن میں کہا جاتا ہےکہ صرف انصاف ہونا نہیں چاہیے بلکہ انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 4 اپریل کے روز ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، بھٹو صاحب کے قتل پر صدارتی ریفرنس 12 سال سے عدالت میں پڑا ہوا ہے، آج ایک بار پھر 4 اپریل کو عدل و انصاف کا قتل ہوا جو قابل مذمت ہے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے ذوالفقار علی بھٹو کے ایثال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کروائی

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com