بہاول پورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے زیر اہتمام ”Revamping of Criminal Justice System“کے موضوع پر سیمینار کا انقاد
بہاول پور: (واصب ابراہیم غوری سے )ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے زیر اہتمام آج یہاں بار روم ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور میں ”Revamping of Criminal Justice System“کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں تھے۔ اس موقع پر مسٹر جسٹس صادق محمود خرم، مسٹر جسٹس صفدر سلیم شاہد، مسٹر جسٹس عابد حسین چٹھہ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون اور سینئر ایڈیشنل رجسٹرار خالد محمود بھٹی نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں، رانا عارف کمال نون، طلعت محمود ککے زئی، ڈی پی او بہاول پور محمد فیصل کامران، صدر ہائی کورٹ بار امیر عجم ملک، جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار چوہدری عمران اشرف نے سیمینار سے خطاب کیا اور ”Criminal Justice System“میں خامیوں کی نشاندہی کی اور ان کی اصلاح کے لئے مختلف تجاویز دیں۔ سیمینار میں وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی