وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی پاک بحریہ کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پاک بحریہ کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ میزائل پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل صلاحیتوں میں ایک اچھا اضافہ ہے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت اور مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے
Load/Hide Comments