مفت آٹا سینٹرپرفی تھیلہ 250روپے میں فروخت والا نوسر بازگروہ پکڑا گیا
یوتھ ویژن نیوز : شیخوپورہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں قائم مفت آٹا مرکز سے نوسرباز گروہ پکڑا گیا، نوسرباز 250 روپے فی تھیلا فروخت کر رہے تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم کاکہنا تھا کہ 8 نوسر باز مفت آٹا سینٹر پر جعلی مہریں لگا کر 250 روپے فی تھیلا فروخت کر رہے تھے، گروہ سے سیکڑوں شناختی کارڈز اور جعلی مہریں برآمد کر لی گئیں۔ گزشتہ دنوں سرکاری آٹے کے ایک ہزار سے زائد تھیلوں کی جعلی مہریں لگا کر سرکاری رسیدیں جاری کیں، 8 رُکنی گروہ کو تھانا اے ڈویژن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کا کہنا ہےکہ دیگر ذمہ داران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments