مولانا فضل الرحمان کی شہبازشریف سے اہم ملاقات

یوتھ ویژن نیوز : وزیراعظم میاں شہباز شریف سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان پنجاب اور خیبرپختونخواہ سے متعلق کیس سمیت دیگر امور پھر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی ،مولانا فضل الرحمن نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی پارلیمنٹ سے منظوری پر مبارکباد پیش کی ،مولانا فضل الرحمن کی وزیرِ اعظم کو اتحادیوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ،ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی ۔
Load/Hide Comments