5رکنی بینج ہو یا فل کورٹ،آئین کےمطابق عام انتخابات 90دن میں ہونگے یانہیں؟عمران خان

یوتھ ویژن نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ 5 رکنی بینچ ہویافل کورٹ،بتایا جائے آئین کے مطابق عام انتخابات 90دن میں ہونگے یانہیں؟

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور کے پی کے انتخابات ملتوی کیس: سپریم کورٹ کا نیا بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ دواسمبلیاں توڑنے سےپہلے تمام آئینی ماہرین سےمشورہ کیا تھا،آئینی ماہرین نے بتایا تھا آئین کے تحت انتخابات 90دن میں ہونا لازم ہے،امپورٹڈ حکومت اورالیکشن کمیشن آئین کامذاق اُڑا رہے ہیں،یہ لوگ آئین کو اپنے مطلب کے مطابق چلارہے ہیں۔

عمران خان نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ امپورٹڈ حکومت پاکستان کی بنیاد کو خطرہ بنا رہے ہیں جو کہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہے۔ وہ انتخابات سے اتنے خوفزدہ ہیں اور اپنے سزا یافتہ لیڈروں کو سفید کرنے کے لیے اتنے بے چین ہیں کہ وہ آئین اور قانون کی حکمرانی کی کسی بھی علامت کو تباہ کرنے کے لیے تیار ہیں

یہ بھی پڑھیں: 2صوبوں میں انتخابات کا کیس،پاکستان بارکونسل کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com