حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے، اب کسی غریب کو علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی، معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا او پی ڈی پائیلٹ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

dr faisal sultan

اسلام آباد۔ (مبشر بلوچ سے ):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے، اب کسی غریب کو علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کواسلام آباد میں صحت سہولت پروگرام کے بینیفشریز کیلئے او پی ڈی پائیلٹ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت صحت کی طبی نگہداشت کی ان ڈور خدمات کو مالی تحفظ دیتے ہوے بینیفشریز کو قومی صحت کارڈ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب بینیفشریز کے گروپ کو اسلام آباد میں پرایمری ہیلتھ کیئر تک شعبہ بیرونی مریضان تک وسعت دینے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلادیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ اب کسی غریب کو علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی۔ پاکستان میں پانچ سو زائد پبلک اور پرائیوٹ ہسپتال صحت سہولت کارڈ کے پینل پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کو متعارف کروا رہی ہے۔

حکومت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2022 تک پورے پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت طبی سہولیات مفت دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 18ملین خاندانوں کو پورے ملک میں ہیلتھ کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں