کووڈ۔19 سے متاثرہ شخص سے رابطہ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خود کو قرنطینہ کرلیا
اقوام متحدہ ۔(واصب ابراہیم غوری سے ):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش کووڈ۔19 سے متاثرہ شخص سے رابطے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ ا قوام متحدہ کے سربراہ میں کووڈ۔19 کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں اور ان کا کورونا وائرس کا ابتدائی ٹیسٹ منفی آیا ہے لیکن انہوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی ہیں اور وہ کچھ دنوں تک گھر سے کام کریں گے۔
واضح رہے سیکرٹری جنرل نےجمعرات کوسلامتی کونسل میں دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں سلامتی پرکھلی بحث میں بات کرنا تھی اور انتونیو گوٹریش نے 26 نومبر کو بوسٹر لگوایا تھا۔
Load/Hide Comments