روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

پاکستان میں کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی،توانائی، مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،شہباز شریف

یوتھ ویژن نیوز :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی،توانائی، مواصلات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں

ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا اور اس سے علاقہ میں خوشحالی آئے گی،حکومت ملک میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، پاکستان کےکئی علاقے خصوصاً بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہیں،ان قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،

ریکو ڈیک منصوبے کے حوالے سے حالیہ معاہدہ دونوں فریقین کے لیے فائدہ مند ہو گا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم سے پیر کو بیرک ریکو ڈیک مائننگ کمپنی کے وفد نےچیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں ملاقات کی۔اس موقع پروزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں کان کنی،انفارمیشن ٹیکنالوجی،توانائی، مواصلات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،حکومت ملک میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے،

پاکستان کےکئی علاقے خصوصاً بلوچستان معدینات سے مالا مال ہیں ، ان قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،ریکو ڈیک منصوبے کے حوالے سے حالیہ معاہدہ دونوں فریقین کے لیے فائدہ مند ہو گا،ریکو ڈیک منصوبہ بلوچستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،وزیراعظم نے ریکو ڈیک منصوبے پر عملدرآمد کے لیے پراجیکٹ سپورٹ ٹیم کے قیام کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ منصوبے پر کام کرنے والے 70 فیصد افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے،ریکو ڈیک میں کمپنی نے علاقے کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے تعاون سے سکول قائم کر دیا ہے ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کام جاری ہے،منصوبے میں متبادل توانائی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

بیرک ریکو ڈیک مائننگ کمپنی کے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی کے حوالے سے جاری کاموں کی تعریف کرتے ہوئےوزیراعظم نے کمپنی کو بلوچستان میں دانش سکولز کے قیام میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ترغیب دی۔ مارک برسٹوو نے وزیراعظم کو منصوبے کی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے مارک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکو ڈیک منصوبے کے حوالے سے حالیہ معاہدہ دونوں فریقین کے لیے فائدہ مند ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ریکو ڈیک منصوبہ بلوچستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

وزیراعظم نے ریکو ڈیک منصوبے پر عملدرآمد کے لیے پراجیکٹ سپورٹ ٹیم کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ منصوبے پر کام کرنے والے70فیصد افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

وزیراعظم کو مزید بتایا گیا ریکو ڈیک میں کمپنی نے علاقے کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے تعاون سے سکول قائم کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ علاقے کے نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور اعلیٰ تعلیم دینے کے لئےاقدامات کئے جائیں گے تا کہ ان کے لئے روزگار کی راہیں کھلیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کام جاری ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ منصوبے میں متبادل توانائی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے بیرک ریکو ڈیک مائننگ کمپنی کے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی کے حوالے سے جاری کاموں کی تعریف کی اور کمپنی کو بلوچستان میں دانش سکولز کے قیام میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ترغیب بھی دی۔ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار ،مشیر وزیراعظم احد چیمہ، وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی جہان زیب خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com