اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ دنیا کے لیے بد صورت ترین مگر اپنے وقت کے بہترین کردار ضیاء محی الدین کی پہلی برسی "کپاس کی کاشت میں انقلابی تبدیلی وزیراعظم نے انتخابی نتائج میں تاخیر کے الزامات مسترد کر دیے بلوچستان کے علاقے پشین، قلعہ سیف اللہ میں دو بم دھماکے20 افراد جاں بحق جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کی صورت میں سخت مزاحمت کا انتباہ دے دیا کیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا قلعہ برقرار رکھ سکے گی؟ کراچی میں الیکشن کے انتظامات مکمل پی ٹی آئی کا 5 فروری کو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

ملک کو بہت بڑا معاشی چیلنج درپیش ہے،وزیراعظم شہباز شریف

یوتھ ویژن نیوز : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو بہت بڑا معاشی چیلنج درپیش ہے، اس صورتحال میں10کروڑ لوگوں کو مفت آٹے کی فراہمی بہت بڑا قدم ہے، سیاسی قیادت،تمام اداروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ملک کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کیلئے دن رات ایک کرنا ہوگا،

جو گھرانے بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ نہیں انہیں بھی آٹے کے تین تھیلے مفت فراہم کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو راولپنڈی میں مفت آٹے کی فراہمی کے مراکز کے معائنے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، پنجاب کے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر، وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ، مسلم لیگ(ن)کے رہنما ملک ابرار احمد، کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے آٹے کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں سے ان کے مسائل معلوم کئے اور مفت آٹے کی فراہمی میں حائل مشکلات کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم کو کمشنر راولپنڈی نے مفت آٹے کی فراہمی کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے عوام جو راولپنڈی میں مقیم ہیں، کو بھی مفت آٹے کی سہولت فراہم کی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جو گھرانے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریکارڈ پر نہیں لیکن خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں، انہیں بھی مفت آٹے کی فراہمی شروع کی جائے، اس سلسلے میں نادرا اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کام کر رہا ہے اور آج سے یہ نظام کام شروع کر دے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جن لوگوں کو نام نہ ہونے کی بنیاد پر مفت آٹا فراہم نہیں کیا جا رہا، اب ان کیلئے فوری طور پر کاﺅنٹر قائم کئے جائیں گے اور انہیں بھی آٹا فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آج منگل سے مفت آٹا مراکز پر تین تھیلے ایک ساتھ دیئے جائیں گے تاکہ انہیں بار بار آنے کی زحمت نہ ہو، جو لوگ ایک تھیلا لے چکے ہیں انہیں اگلی بار آنے پر ایک ساتھ دو تھیلے ملیں گے۔

وزیراعظم نے مفت آٹے کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ مفت آٹے کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا گیا ہے، ماضی میں ہم نے ہر دکان پر سستا آٹا پہنچایا اور اب مفت آٹے کی فراہمی جو کہ ایک بہت مشکل کام تھا، احسن طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو بہت بڑا معاشی چیلنج درپیش ہے، اس صورتحال میں دس کروڑ لوگوں کیلئے مفت آٹے کی فراہمی بہت بڑا قدم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کے خواب کی تعبیر کے مطابق تعمیر کرنے کیلئے تمام سیاسی قیادت اور اداروں کے علاوہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com