روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

میری گرفتاری عدالت پیش ہونےکیلئے نہیں مجھےمارنےکیلئے ہے: عمران خان

یوتھ ویژن نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان اپنی رہائشگاہ زمان پارک  سے باہر آگئے ، کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  مجھ پر 85 کیسز بنادئیے ہیں، اب یہ سنچری کریں گے۔میں لکھ کر دیتا ہوں مجھے غلط ثابت کردیں ، میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

ان کی نیت ہے کہ مجھے گرفتار کرکے بلوچستان کی جیل میں رکھیں۔ 2018 کے الیکشن میں غلط ٹکٹ دئیے گئے۔اس بار میں خود ٹکٹ دے رہا ہوں۔ یہ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں کہیں عمران خان اقتدار میں نہ آجائے۔

عمران خان نے کہا یہ اپنے ملک میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔سب سے بڑی پارٹی کو اداروں کیخلاف کررہے ہیں۔مرکزی جماعت کے لیڈر کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔جنہوں نے 25 مئی کو ہم پر تشدد کیا یہ انہی کو لے آئے۔عوام جب قوم بن جاتی ہے تو انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا انہوں نے جو ظل شاہ کیساتھ کیا ان کے اندر خوف خدا نہیں۔ظل شاہ کی زندگی میں پیار کے سوا کچھ نہیں تھا۔پوسٹ مارٹم کی رپورٹ دیکھیں انہوں نے اس پر تشدد کیاہے۔اس کا سر پھاڑا ، جگر تشدد سے پھٹ گیا۔کیا پوسٹ مارٹم رپورٹ کی آئی جی کو سمجھ نہیں؟۔

عمران خان نے کہا عدالت میں ہم نے پیشی کیلئے شیورٹی بانڈ دے رکھے ہیں۔یہ قانون پر عمل اور مجھے جیل میں ڈالنے نہیں آئے تھے۔یہ کارروائی لندن پلان کا حصہ ہے۔نوازشریف کو کہا ہوا ہے کہ ہم عمران خان کو جیل میں ڈال دیں گے۔

قبل ازیں چئیر مین تحریک انصاف عمران خان سے لاہور زمان پارک میں سینئر صحافیوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی اور عملدرآمد پر یقین رکھتا ہوں۔18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گا۔

عدالت میں پیش ہونے سے کبھی انکار نہیں کیا ۔ میری گرفتاری عدالت میں پیش ہونے کیلئے نہیں مجھے مارنے کیلئے ہے ۔ جب کہہ دیا تھا کہ عدالت پیش ہوں گا تو معلوم نہیں پھر سارا ڈرامہ کیوں رچایا جارہا ہے ؟ یہ مجھے اس جگہ بلا رہے ہیں جس کے بارے میں مجھے سیکورٹی خدشات ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے انکشاف کیا کہ مارچ 2021 میں اہم شخصیت نے بتایا کہ جنر ل باجوہ آپ کو نکالنے کا فیصلہ کرچکے۔ پولیس اور رینجرز کے اہلکار گرفتاری کیلئے دو بار میرے قریب پہنچے۔ کوئی شک نہیں گرفتاری کے بعد مجھ پر تشدد ہوگا۔پاکستان کی ترقی، مفادات اور جمہوریت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔اس ضمن میں میں کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہوں۔اس جانب میں ہر قدم اٹھانے کیلئے تیار ہوں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ  انتخابات  کسی صورت 90دن سے آگے نہیں جانے دیں گے۔ انتخابات 90 روز سے آگے گئے تو پھر آئینی تحریک چلائیں گے۔ کسی صورت آئین کی خلاف ورزی کرکے انتخابات آگے جانے نہیں دیں گے۔

اس موقع پر صحافی  نے عمران خان سے سوال کیا کہ چودھری پرویزالہی کدھر ہیں ۔  جس پر عمران خان نے انکشاف کیا پرویز الٰہی کو کرونا ہوگیا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com