عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف احتجاج پر گرفتار ملزمان کی رہائی کا حکم

یوتھ ویژن نیوز : عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف احتجاج کے معاملہ پر درج مقدمے میں نامزد و گرفتار تمام ملزمان کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ وارث خان میں درج مقدمے میں نامزد و گرفتار تمام ملزمان کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ چودھری صداقت علی خان نے کی۔ شیخ راشد شفیق کی جانب سے انکے وکیل ایڈووکیٹ سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔
مقدمے میں سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق اور سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم سمیت 40 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔پولیس نے عدالت سے گرفتار ملزمان کیلئے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استداء کی تھی۔عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ کی استداء خارج کرتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Load/Hide Comments