پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ test اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تیسرے فیض ادبی میلے کا انعقاد عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی کی چند ہفتوں میں رہائی کی پیش گوئی کر دی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ٹیک لانسرسمٹ کے میگا ایونٹ کا انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد

ملک میں مہنگائی سے نمٹنے کے لیے احساس راشن پروگرام شروع کیا گیا ہے ، انتہائی کم آمدن والے خاندانوں کو بلا سود قرضے دیں گے،ہر مستحق خاندان میں ایک فرد کو ہنر سکھائیں گے، عمران خان

ملک میں مہنگائی سے نمٹنے کے لیے احساس راشن پروگرام شروع کیا گیا ہے ، انتہائی کم آمدن والے خاندانوں کو بلا سود قرضے دیں گے،ہر مستحق خاندان میں ایک فرد کو ہنر سکھائیں گے، عمران خان


پشاور۔ (واصب ابراہیم غوری سے ):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی سے نمٹنے کے لیے احساس راشن پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے کے تحت آٹا ،گھی اور دالیں 30 فیصد کم قیمت پر دی جائیں گی،ایک اور پروگرام شروع ہوگا جس کے تحت 20 لاکھ انتہائی کم آمدن والے خاندانوں کو بلا سود قرضے دیں گے، ہر مستحق خاندان میں ایک فرد کو ہنر سکھائیں گے،پورے پنجاب میں جنوری میں ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں، بلوچستان کے وزیر اعلی نے بھی ہیلتھ انشورنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گورنر ہاوس پشاور میں احساس کفالت پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ، وزیر اعلی محمودخان اور دیگر سینئر حکام موجود تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 25 سال پہلے تحریک انصاف شروع کی تو ہمارا منشور واضح تھا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے اجراء سے شہریوں کو آٹا، گھی، تیل اور دالوں کی خریداری پر30 فیصدرعایت ملے گی، احساس راشن پروگرام کی کل لاگت 120ارب روپے ہے، پروگرام کے تحت 2 کروڑ خاندان اور تقریبا 13 کروڑ افراد مستفید ہوں گے جو ملک کی کل آبادی کا تقریبا 53 فیصد ہے، ماہانہ 50 ہزار سے کم آمدن والے خاندان اس پروگرام سے استفادے کے اہل ہوں گے ۔ اہل صارفین کو کل خریداری پر30فیصد رعایت ملے گی،یہ رعایت آٹا، گھی یا تیل اور دالوں پرملے گی۔ کریانہ سٹور مالکان بھی اس پروگرام میں رجسٹر ہو سکتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ صحت کارڈ کا اجرا بھی خیبر پختونخوا سے ہوا ، اب نیا پاکستان کارڈ کا آغاز بھی یہاں سے ہو رہا ہے جو ا س صوبے کیلئے اعزاز ہے، یو این ڈی پی کی رپورٹ تھی کہ 2013 سے 2018 تک پختونخوا میں سب زیادہ تیزی سے غربت میں کمی ہوئی، یہ صوبہ دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر تھا ۔انہوں نے کہا کہ اب صوبے میں پہلی بار 30 فیصد لوگوں کو ہیلتھ انشورنس ملی، غریبوں کے لیے کینسر کے علاج کا ہسپتال بنایا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دوران پابندیاں نہ لگانے پر مجھ پر بہت تنقید کی گئی لیکن اب دنیا کہہ رہی ہے پاکستان نے سب سے بہتر طریقے سے خود کو کورونا وائرس کی وبا کی مشکل صورتحال سے نکالا اور بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستان نے اپنے لوگوں اور معیشت دونوں کو بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں جنوری میں ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں۔بلوچستان کے وزیر اعلی نے بھی ہیلتھ انشورنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جہاں جہاں ہماری حکومت ہے وہاں ہر خاندان کو علاج کے لیے 10 لاکھ روپے دیں گے۔ علاج کی سہولت دینا ہمیں فلاحی ریاست کی طرف لے کر جا رہا ہے۔

اس وقت ہم طلبہ کو سکالر شپ کی مد میں 47 ارب 63 لاکھ روپے دے رہے ہیں، سکالرشپس میرٹ پر دیئے جائیں گے۔ آئندہ 10 سال میں 10 ڈیم بنائیں گے، ہمارا ملک بہت تیزی سے ترقی کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت ہمارے ہاں پٹرول اور ڈیزل کے نرخ دنیا کے اکثر ممالک کے مقابلہ میں کم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com