اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ روس نے پیٹرول کی برآمدات پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی دنیا کے لیے بد صورت ترین مگر اپنے وقت کے بہترین کردار ضیاء محی الدین کی پہلی برسی "کپاس کی کاشت میں انقلابی تبدیلی وزیراعظم نے انتخابی نتائج میں تاخیر کے الزامات مسترد کر دیے بلوچستان کے علاقے پشین، قلعہ سیف اللہ میں دو بم دھماکے20 افراد جاں بحق جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کی صورت میں سخت مزاحمت کا انتباہ دے دیا کیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا قلعہ برقرار رکھ سکے گی؟ کراچی میں الیکشن کے انتظامات مکمل پی ٹی آئی کا 5 فروری کو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان

عمران خان کی عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی

یوتھ ویژن نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی تحریری یقین دہانی کرا دی۔
پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ساری دنیا دیکھ لے کہ عمران خان امن چاہتے ہے اور انہوں نے اپنے دستخطوں سے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی بھی لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر کے حوالے کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی اگر یہ لندن پلان پر عملدرآمد کروانا چاہتے ہیں تو نتائج کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت اور پولیس کے افسران ہوں گے۔ عمران خان امن چاہتے ہیں اور ہم پر امن ہیں۔ حکومت خون ریزی سے باز رہے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں جیل جانےکو تیار ہوں۔ میری گرفتاری کی کوشش سے وہ وعدے پورے کیے جا رہے ہیں جو نواز شریف سے کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ جیل جانے سے مجھے یا میری سیاست کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔ نواز شریف خود 2 مرتبہ ڈر کے ملک سے فرار ہوئے۔
عمران خان نے کہا کہ میرے گھر کے باہر حمایتی حفاظت کے لیے موجود ہیں جبکہ ماضی میں پارٹی رہنماؤں کو اٹھایا گیا اور تشدد کیا گیا تاہم مجھے نہیں معلوم جیل میں کیا ہو گا مگر میں تیار ہوں اور انسان کو ہر چیز کے لیے تیار ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے نہیں ہیں اور میرا کوئی جرم نہیں ہے جبکہ نواز شریف پانامہ کیس میں جیل گئے تھے۔ میرے اوپر 80 مقدمات بنائے گئے لیکن ایک بھی ایسا نہیں جو ثابت ہوجائے اور مجھے جیل میں ڈالنے سے انہیں نقصان ہے، مجھے نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com