آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

مہنگائی اس وقت ملک وقوم کےلیےناسور بن چکی ہے ،شہباز عبدالجبار

کراچی (ممحد افضل سے ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سےگلشن اقبال میں عوامی سہولت بازار کا انعقاد کیا گیا۔سہولت بازار میں تمام اشیاء ضروریہ خصوصی سبسڈی وڈسکاؤنٹ پر فروخت کی گئیں ۔بازار صبح 9 سے 5 بجے تک لگایا گیا۔

جہاں سے شہر بھر کے ہزاروں خاندانوں نے استفادہ کیا۔عوامی سہولت بازار کا افتتاح کراچی کے صدرشہباز عبدالجبار نے مقامی ذمہ داران اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کے ہمراہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے صدر شہباز عبدالجبار کاکہناتھاکہ مہنگائی اس وقت ملک وقوم کےلیےناسور بن چکی ہے۔روز بروز بڑھتی مہنگائی سے ہر عام و خاص پریشان ہے۔

اور حکومتی اقدامات صرف کاغذی کاروائیوں تک محدود ہیں۔عوام کوسہولت دینے کی خاطرکوئی خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آرہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے مہنگائی کے خلاف ایک مضبوط آواز اٹھائی اور مہنگائی مخالف بھرپورتشہیری و احتجاجی مہم چلائی ۔

احتجاجی مظاہروں کے دوران ہم نےعوام کواپنی مددآپ کے تحت سہولت دینے کا اعلان کیا تھا ۔جو الحمداللہ آج پایا تکمیل تک پہنچا۔ یہ بازاراپنی نوعیت کا پہلا بازار ہے ۔آج تک کسی سیاسی پارٹی نے ایسا قدم نہیں اٹھایا۔ہم روایتی سیاست سےکرپشن ،جھوٹ،بددیانتی وبداخلاقی کی سیاست کا رخ تبدیل کرکے سیاست انسانیت کی خدمت کےلیے رخ تبدیل کریں گے۔کراچی میں عوامی سہولت بازاروں کا دائرہ کار مزید وسیع کریں گے۔رمضان سے قبل کراچی کے ہر ٹاؤن میں عوامی سہولت بازار قائم کریں گے۔

تاکہ مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام کو کچھ ریلیف مہیا کرسکیں۔شہباز عبدالجبار نےپاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت شروع ہونے والے منصوبہ جات کےبارے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم نے سستی روٹی تندور کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔جہاں عوام کو آدھی قیمت پر روٹی فراہم کی جارہی ہے۔ ہم سفید پوش افراد کا بھرم برقراررکھیں گے ۔ ان شاءاللہ رمضان سے قبل مختلف علاقوں میں مزید 50 تندور لگائے جائیں گے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے سب سے پہلے سستے سبزی بازاروں کا انعقاد کیا۔جس کو دیکھتے ہوئے آج خیروالے لوگ آگے بڑرھے ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت انہوں نے بازاروں کے قیام کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ جو کہ قابل تعریف عمل ہے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ اپنے سستے سبزی بازاروں کو شہر کے مختلف علاقوں تک بڑھائے گی۔شہباز عبدالجبار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رمضان سے قبل ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوز مافیہ سرگرم ہوجاتاہے ۔ جس کے سبب رمضان المبارک میں اشیاءضروریہ کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگتی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان سے قبل مصنوعی مہنگائی کرنے والوں اورناجائز منافع خوروں کو نکیل ڈالی جائے ۔اورقانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

شہباز عبدالجبار نےمزید کہا کہ پاکستان کی سیاسی وحکمران جماعتیں آپس کی لڑائیوں کو پس پشت ڈال کر عوام کو سہولت فراہم کرنے کےلیے مفاہمت کا راستہ اختیار کریں ۔اگر آج حکمرانوں ا ور سیاست دانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا نہ کیا تو عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔وزیر اعظم عوام پر ترس کھائیں۔عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں ۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلیے ٹھوس پالیسی اختیار کریں ۔حکومتی بے جاہ شاہ خرچیاں ختم کرکے عوام کو ریلیف مہیا کریں ۔ اگر مہنگائی کو کنڑول نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں ۔

دیانت دار وخدمت گزارقیادت کو راستہ دیں تاکہ وہ ملک و قوم کی خدمت کر سکے۔علاوہ ازیں عوامی سہولت بازار میں عوام کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر سامان فراہم کیا گیا۔آٹامارکیٹ1500روپے 10کلو کا تھیلا1200میں فروخت کیاگیا۔کوکنگ آئل مارکیٹ550کالیٹر جبکہ بازارمیں440کا عوام کو فروخت کیاگیا۔کھجوریں ، بیسن ، دالیں ، چینی، سبزی،بچوں و بڑوں کےکپڑے و دیگر اشیاء خصوصی ڈسکاؤنٹ پر سیل کی گئیں۔عوام نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے اس اقدام کو خوب سراہااور دیگر جماعتوں کے لیے آئیڈیل قراردیااورمنتظمین کے مشکور نظر آئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com