حکومت کا عمران خان کو گرفتا کرنےکا پلان سامنےآگیا

یوتھ ویژن نیوز: چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کا پلان مکمل طور پر تیار ہوگیا ۔
تفصیلات کےمطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کا اجلاس ہوا ۔ دو گھنٹے طویل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد پولیس کی زمان پارک رسائی تک مکمل مدد کی جائیگی ۔ 24گھنٹے میں پولیس عمران خان کے وارنٹ لیکر زمان پارک جائیگی ۔
اسلام آباد پولیس سے مکمل معاونت کی جائیگی ۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردیئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے لئے لاہور پہنچی تھی، لیکن عمران خان کو گھر میں موجود نہ پا کر واپس چلی گئی تھی، اور وہی پولیس اسی دن سے ہی لاہور میں موجود ہے، اور ٹیم نے سی سی پی او لاہور سے عمران خان کی گرفتاری کے لئے ملاقات بھی کی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام پولیس کی خصوصی ٹیم کو عمران خان کی گرفتاری مطلوب ہے، اور وزارت داخلہ کی خصوصی ہدایت پراسلام آباد پولیس لاہور گئی تھی۔