چقندر کا جوس آپ کی جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہے،ماہرین

ماہرین کا کہنا ہے کہ چقندر کا جوس آپ کی جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہے، چقندر کے جوس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
چقندر کا جوس حیرت انگیز طور پر نہ صرف ہماری صحت بلکہ خوبصورتی یعنی جلد اور بالوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے، اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی کا خزانہ چقندر کا جوس جلد کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور ساتھ ہی بالوں کو گرنے سے بھی روکتا ہے۔
چقندر کا جوس آپ کی جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہے، چقندر کے جوس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو جلد میں فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے، یہ جوس ناصرف جلد کو جوان رکھتا ہے بلکہ جھریوں اور سیاہ دھبوں سے بھی نجات کا سبب بنتا ہے۔ چقندر کے جوس کو اپنی روز مرہ خوراک میں شامل کرنے سے آپ کے بالوں کے مسائل بھی حل ہوجاتے ہیں، چقندر کا جوس آئرن، فولیٹ اور وٹامن سی جیسے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے، جو بالوں کی صحت مند نشوونما کو فروغ دیتا ہے اور بالوں کو گرنے سے روک سکتا ہے۔