روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

بہاول پور لٹریری اینڈکلچرل فیسٹیول کے موقع پر ذرعی نمائش کا انعقاد

تحریر: حافظ مرجان حیدر
شعبہ: تعلقات عامہ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

بہار آمد،نگارآمد کا نعرہ ہر دل موہ گیا۔گزشتہ دو کامیاب بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کے انعقاد کی بدولت اس بار طلباؤ طالبات اوربہاول پور شہر کی لوکل کمیونٹی میں جوش و خروش پہلے سے بھی زیادہ پایا گیا۔جہاں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے جنوبی پنجاب میں سب سے بڑے ادبی و ثقافتی میلے کو متعارف کرایا ہے،وہیں زرعی ودستکاری کی نمائشیں بھی اس بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کا ایک اہم جزو سمجھی جانے لگی ہیں.

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستانی معیشیت میں زراعت کا ایک اہم کردار ہے اور حال ہی میں محکمہ زراعت کی ایک رپورٹ کے مطابق زرعی نمائشوں کی بدولت پاکستانی برآمدات میں تقریباََ20ملین ڈالرز تک کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔عین اسی طرح اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب کی قیادت میں گزشتہ چند سالوں میں زراعت کے حوالے سے کافی متاثر کن اقدامات کیے ہیں،اسی طرح فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ کے زیرِ اہتمام متعدد زرعی نمائشوں،ورکشاپس اور کانفرنسز کا بھی اہتمام کیا گیا۔گزشتہ دونوں بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیولز کی طرح اس بار بھی انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق ادبی و ثقافتی میلے کے فوکل پرسن ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنزشہزاد احمد خالد نے ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ،پروفیسرڈاکٹر معظم جمیل کی مشاورت سے ادبی وثقافتی میلے میں زرعی و بوٹینیکل نمائشوں کو بھرپور انداز میں منعقدکرانے کا فیصلہ کیا۔لہذا ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ،پروفیسرڈاکٹر معظم جمیل کی سرپرستی میں فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈاینوائرمنٹ نے اپنے نئے تجربات اور تحقیقات سے بھرپور اسٹالز لگائے۔

جہاں لوکل کمیونٹی اورپاکستان بھر سے آئے مہمانوں کو فصلوں کی بہتر پیداوار،نئے تجربات،زمینوں میں ہونے والی تبدیلیوں اور موسمی اثرات،فصل کا انتخاب اور اور زراعت کے شعبے میں نمودار ہونے والی جدت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں اس وقت فیکلٹی آف ایگریکلچراینڈ انوائرمنٹ کے شعبہ جات کی تعداد10 ہے جن میں سوائل سائنس، اگرانومی،فوریسٹری رینج اینڈ وائلڈلائف،فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی،پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس،اینٹومولوجی،پلانٹ پیتھالوجی،ہارٹیکلچر،ایگریکلچرایکسٹینشن،اینوائرمنٹل سائنسز شامل ہیں۔

بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کے موقع پر لگی زرعی نمائش میں انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،کمشنر بہاول پورڈاکٹراحتشام انور،معروف آرٹسٹ اصغرندیم سید،صدر بہاول پور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ذوالفقار علی مان،ڈائریکٹر آرٹس کونسل بہاول پورسجاد حسین،سابق صدر بہاول پور پریس کلب نصیر احمد ناصر اور دیگرملک بھرسے تشریف لائے مہمانوں نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ شعبہ سوائل سائنس سے ڈاکٹر ابوبکرڈار نے مہمانوں کو ڈاکٹر مکشوف احمد کی نگرانی میں تیار کردہ بائیوفرٹیلائزرزسے متعلق آگاہی فراہم کی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال اس میں مزید مختلف تجربات کی روشنی میں بہتری لائی گئی ہے اور پہلے سے بہتر نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔بائیوفرٹیلائزیشن کی تیاری کا مقصدفصلوں کی پیداوار کے دوران ہونے والی مختلف مزاحمتی قوتوں سے نمبرد آزما ہونا ہے اوراس کے مطابق ٹیکنالوجی فراہم کرنا ہے چونکہ کہ ہمارے جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کو اہمیت حاصل ہے لہذا شعبہ سوائل سائنس کازیادہ تر فوکس ایسی بائیوفرٹیلائزیشن کی تیاری پر ہے جو کہ کپاس کی فصل کی پیداوار میں اضافے کا باعث بن سکے۔

اس موقع پرڈاکٹر بشری اورڈاکٹر شمائلہ بھی موجود تھیں جبکہ سوائل سائنس کے طلباء میں وقاص خالد،فصیح اللہ،اویس،کاظم اور زوہیب نے بھی ایڈوائزری سروسزفراہم کیں۔انسٹیٹیوٹ آف فوریسٹ سائنسز نے جنگلات کے انسانی و ماحولیاتی فوائد،جنگلات اور متعلقہ وسائل کی تخلیق سے متعلق آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر انہوں نے جنگلی حیات کے نمونے پیش کیے۔ڈاکٹر محمدرافع نے چئیرمین پروفیسرڈاکٹر تنویر حسین کی زیرِ نگرانی ہونے والی تحقیقات اور اقدامات سے متعلق مہمانوں کو بریف کیا۔انہوں نے بتایا کہ شعبہ فوریسٹری نے ٹری پلانٹیشن مہم کا بھی آغاز کیا ہے اور درختوں کے کٹاؤ کی روک تھام کے لئے مہم کی جا رہی ہے اس سلسلے میں آگاہی پروگرام بھی منعقد کرائے جا تے ہیں۔شعبہ ایگرانومی نے ماحولیاتی سٹریس کے فصل پر ہونے والے اثرات کو کم کرنے، پانی کی کمی اور بڑھتے درجہ حرارت میں بھی فصل کی پیداوار کو برقرا رکھنے اور غیر روائتی طریقوں کو ترک کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار میں یقینی اضافے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔محمدعالیان و دیگر طلباء نے مختلف کیمیکلز کے کم سے کم استعمال کرتے ہوئے بہترپیداوار کیلئے استعمال کیے جانے والے آلات کے سستے داموں ملنے والے آلات اورلوکل آلات کی نمائش سے متعلق بتایا اورکہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کا شعبہ ایگرانومی چئیرمین عون ثمر عباس کی سرپرستی میں لوکل سطح پر تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ جنوبی پنجاب کی کسان کمیونٹی کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

شعبہ پلانٹ پتھالوجی سے ڈاکٹر راحیل اور ڈاکٹروقاص اشرف نے بتایا کہ چیئرمین ڈاکٹر نوید اسلم ملغانی کی زیر نگرانی شعبہ پودوں میں ہونے والی مختلف بیماریوں اور وائرس کے حملوں کو کم کرنے کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سٹال کا مقصد اقتصادی طور پر پر اہم پودوں کی بیماریوں کے طریقہ کار کو ظاہر کرنا پودوں کی بیماریوں سے نمٹنے کی مختلف حکمت عملیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اس موقع پرشعبہ کے طالب علم محمد طلحہ،طاہرمحمود،روشان اور محمودنے خوردنی مشروم کی آسان کاشت اور فوائد سے متعلق آگاہ کیااورمختلف سیمپلز کی نمائش کی۔شعبہ اینوائرمنٹل سائنسز نے ماحولیاتی آلودگی،کلائمیٹ چینج اور اس کے چیلنجزسے نبردآزما ہونے کے متعلق پروگرامز کی آگاہی فراہم کی۔

اسی طرح اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے شعبہ ہارٹیکلچر نے یونیورسٹی میں جاری ملٹی سٹوری آرچرڈزاور ٹنل فارمنگ کے پراجیکٹس کی تفصیلات اور ماڈلز پیش کیے۔اس موقع پرچئیرمین پروفیسرڈاکٹر محمد نفیس نے بتایا کہ یونیورسٹی میں زرعی رقبے پرکیمیکلز سے پاک اور غذائیت سے بھرپور سبزیوں اور پھلوں کی کاشت کررہی ہے اور اسے مارکیٹ میں فروخت کر رہی ہے۔اس موقع پر کیکٹس کے پودوں کی نمائش بھی کی گئی،شعبہ کے طالب علم محمداظہارودیگرنے بتایا کہ کیکٹس کے پودے بغیر سورج کی روشنی حاصل کیے بھی افزائش کر سکتے ہیں جو کہ گھریلو سطح پر فضائی آلودگی کو کم کرکے گھر میں تروتازگی کا احساس پیدا کرتے ہیں۔

اسی طرح سجاوٹی پودے اور پھول بھی اگائے جا رہے ہیں۔شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کے چئیرمین ڈاکٹر محمدنعیم نے بیجوں کی ورائٹیز،ان میں ہونے والی جینیاتی تبدیلیوں،پی سی آر کے اجزاء سے متعلق مہمانوں کو آگاہ کیا۔اس موقع پر شعبہ کی جانب سے سلمان وحید،محسن ستار اورتحریم فاطمہ سمیت دیگر طلباء نے ڈی این اے و سیل سٹرکچرز کے ماڈلزاورہائبرڈ ورائٹیز ڈسپلے کیں۔شعبہ اینٹومولوجی کی جانب سے لگائے گئے سٹال کا مقصد فائدہ مند کیڑوں کی نشونما کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا تاکہ نقصان دہ کیڑوں کو قدرتی طور پر ماحول دوست عوامل کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکے اوراس کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات اور ماحول پرمنفی اثرات چھوڑ جانے والے کیمیکلز کا کم سے کم استعمال کرنے سے متعلق بتایا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سجاد نے بتایا کہ شہد کی مکھیوں کا ذراعت کے شعبے سے ایک گہرا تعلق ہے لہذا شہد کی مکھیوں کی افزائش اور ماحول دوست کیڑوں کی پیداوار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جو کہ مستقبل میں کسان کی آمدنی میں اضافے اور فصل کی بہتر پیداوار میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔زرعی نمائش کے ساتھ ساتھ بوٹینیکل نمائش بھی منعقد ہوئی۔

اس موقع پر سیدہ زینب نے بتایا کہ شعبہ باٹنی بھی چئیرپرسن ڈاکٹرنرگس نازکی نگرانی میں وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق لوکل کمیونٹی اورطلباء کو آپس میں کنیکٹ کرنے اور باہمی فوائد کے حوالے سے بھرپور کام کر رہا ہے۔شعبہ کے طلباؤطالبات نے مختلف پودوں کو گھریلو استعمال میں لانے،خشک پتیوں اور گٹھلیوں کو بروئے کارلانے اور بوٹینیکل تھیم کومختلف طریقوں سے کارآمدبنانے سے متعلق سٹالز لگائے اور مختلف پودوں کی لوکل،کمرشل اور ملکی سطح پراہمیت سے متعلق معلومات بھی فراہم کیں۔اس موقع پر فیکلٹی آف ایگریکلچر سوسائٹی نے انفارمیشن ڈیسک بھی لگایا۔

ڈاکٹرمحمدلطیف اور ڈاکٹر محمد عرفان اکرم کی نگرانی میں سوسائٹی ممبران نے گزشتہ سالوں میں فیکلٹی میں ہونے والی ترقی،ریسرچ پروگرامز،سیمینارز اور مختلف شعبہ جات میں جاری پیش رفت کے بارے میں مہمانوں کو آگاہی فراہم کیا۔وائس چانسلرانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ایگریکلچروبوٹینیکل نمائش کے بہترین انعقاد پرپروفیسرڈاکٹرمعظم جمیل،پروفیسرڈاکٹرتنویرحسین ترابی،پروفیسرڈاکٹر نویداسلم ملغانی،پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا،ڈاکٹر اظہر حسین فوکل پرسن شہزاد احمد خالد، سیکٹری فاطمہ جنید، سمیت تمام چئیرمین،فیکلٹی ممبران وطلباؤ طالبات کی کارکردگی کو سراہا۔اس نمائش کا دورہ کرنے کے بعد ڈاکٹر احتشام انور،اصغر ندیم سید،ذوالفقار علی مان سمیت تمام معزز مہمانوں نے طلباؤطالبات کی خوب حوصلہ افزائی کی اور وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونے والی تحقیقی وتجرباتی سرگرمیاں قابلِ ستائش ہیں جس سے نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ پنجاب بھر کی کسان کمیونٹی فوائد حاصل کر سکتی ہے یہ بات قابلِ تعریف ہے کہ یونیورسٹی نے گزشتہ چندسالوں میں ہر شعبے کی طرح زراعت کے شعبے میں بھی خاصی ترقی کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com