سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کابڑا مطالبہ مان لیا
سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کا بڑا مطالبہ منظور کرتے ہوئے اضافی یوسیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیلز پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کا بڑا مطالبہ منظور کرتے ہوئے کراچی کے بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلی کردی ہے۔سندھ حکومت نے کراچی میں 53 یونین کمیٹیز کا اضافہ کیا ہے اور اضافی یوسیز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اضافی یوسیز کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اب کراچی میں بلدیاتی کونسلز کی تعداد 246 سے بڑھ کر 299 ہو گئی ہے۔
Load/Hide Comments