تحریک انصاف کی ریلی داتا دربار پہنچ گئی،عمران خان کا بڑا اعلان
یوتھ ویژن نیوز : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کے روز مینارِ پاکستان پر جلسہ عام کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی ریلی داتا دربار پہنچتے ہی عمران خان نے گاڑی کے اندر سے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کا کیس تھا سب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا،اسی طرح فارن فنڈنگ کیس میں بھی جب ن لیگ کی فنڈنگ کا سامنے آئی تو سب پتا لگ جائے گامیں اگلے اتوار 2 بجے منار پاکستان جلسہ کروں گا،لاہوریو ہم نے مل کر جدوجہد کرنی ہے،ساری قوم کو مل کر جدوجہد کرنی ہو گی۔
Load/Hide Comments