اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ دنیا کے لیے بد صورت ترین مگر اپنے وقت کے بہترین کردار ضیاء محی الدین کی پہلی برسی "کپاس کی کاشت میں انقلابی تبدیلی وزیراعظم نے انتخابی نتائج میں تاخیر کے الزامات مسترد کر دیے بلوچستان کے علاقے پشین، قلعہ سیف اللہ میں دو بم دھماکے20 افراد جاں بحق جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کی صورت میں سخت مزاحمت کا انتباہ دے دیا کیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا قلعہ برقرار رکھ سکے گی؟ کراچی میں الیکشن کے انتظامات مکمل پی ٹی آئی کا 5 فروری کو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

لاہور ریلی میں شرکت سے قبل عمران خان کیلئے بکرے کا صدقہ

یوتھ ویژن نیوز: پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان کی لاہور ریلی میں شرکت سے قبل کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی لاہور کے زمان پارک میں واقع اپنی رہائش گاہ سے ریلی میں شرکت کیلئے نکلے تو دروازے کے باہر کھڑے ایک کالے بکرے پر ہاتھ پھیرا۔اس سے قبل بھی عمران خان کی صحت اور انتخابات میں کامیابی کیلئے کئی مرتبہ بکروں کا صدقہ دیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی زیر قیادت ریلی داتا دربار کی طرف رواں دواں ہے۔ ہزاروں کے قافلے میں گاڑیوں  اور  موٹرسائیکلوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ سینکڑوں لوگ ریلی کے ساتھ پیدل سفر کررہے ہیں۔ عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں سوار ہیں اور ان کی گاڑی کیساتھ سینکڑوں گاڑیاں اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی زیر قیادت ریلی داتا دربار تک جائے گی ۔

انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی ریلی کو باکس سیکیورٹی فراہم کی ہے۔ جلوس کے روٹ کے اطراف کے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں۔ جلوس کے شرکاء صرف زمان پارک سے ہی ریلی میں شامل ہو سکتے ہیں۔پی ٹی آئی کی ریلی داتا دربار اور پھر واپس زمان پارک آئے گی،پی ٹی آئی کی ریلی داتا دربار پہنچنے کے بعد عمران خان کا خطاب ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com