بانی ایم کیو ایم لندن میں پارٹی پراپرٹی کا کیس برطانوی عدالت میں ہارگئے
یوتھ ویژن نیوز : بانی ایم کیو ایم لندن میں پارٹی پراپرٹی کا کیس برطانوی عدالت میں ہارگئے
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی پارٹی قیادت کے بعد لندن میں موجود جائیداد سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔
بانی ایم کیوایم تقریباً 1کروڑ پاؤنڈ کی پراپرٹیز کا کیس لندن ہائی کورٹ میں ہارگئے ہیں،
لندن میں موجود 6 پراپرٹیز میں بانی متحدہ کی رہائش گاہ اور سابقہ انٹرنیشنل سیکرٹریٹ بھی شامل
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے بانی متحدہ اور دیگر ٹرسٹیز کے خلاف مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں دائر کیا تھا۔ ہائی کورٹ آف جسٹس بزنس اینڈ پراپرٹی کورٹ آف انگلینڈ اینڈ ویلز کے جج کلائیو جونز نے فیصلہ سنا دیا۔
Load/Hide Comments