توشہ خانہ ریکارڈ پبلک،نواز شریف اورآصف زرداری نےکروڑں کا سامان لاکھوں میں لیا

یوتھ ویژن نیوز: توشہ خانہ ریکارڈ پبلک سابق وزیر اعظم نوازشریف نے سال 2008 میں توشہ خانہ سے مرسڈیز بینز گاڑی لی،
سال 2008میں مرسڈیز گاڑی کی قیمت42 لاکھ 55ہزار تھی، نواز شریف نے 2008 میں 6 لاکھ 36 روپے دے کر مرسڈیز گاڑی لینوازشریف نے43ہزار روپے کا گلاس سیٹ اور کارپٹ 6ہزارمیں رکھے، نوازشریف نے وزیراعظم ہوتے ہوئے12لاکھ کی گھڑی ،کف لنک 2لاکھ40ہزار دے کر رکھے، توشہ خانہ سے نوازشریف نے8ہزار کا گلدان مفت میں رکھ لیا۔ سابق صدر آصف زرداری کو 5 کروڑ 78 لاکھ کی بی ایم ڈبلیو، 5 کروڑ کی ٹویوٹا لیکسس تحفے میں ملیں انہوں نے 10 کروڑ 78 لاکھ کی 2 گاڑیوں کیلئےایک کروڑ 61 لاکھ روپے ادا کیے۔آصف علی زرداری کو سال 2009 میں 2 کروڑ 73 لاکھ روپے مالیت کی بی ایم ڈبلیو تحفے میں ملی، جو انہوں نے 41 لاکھ میں خریدی
وزیراعظم شہبازشریف کو تحائف میں درجنوں چیزیں ملیں جو انھوں نے مفت میں رکھ لیں، شہباز شریف نے گائے کا ماڈل، صراحی، وال ہنگنگ، باؤل اور خنجر مفت میں رکھ لیےشہبازشریف نے گھوڑے کا 28ہزار روپے مالیت کا دھاتی مجسمہ فری میں رکھ لیا، شہباز شریف نے چاکلیٹ اور شہد 12ہزار، جار10ہزار روپے کا فری میں رکھ لیا،وزیراعظم شہبازشریف کو تحائف میں درجنوں چیزیں ملیں جو انھوں نے مفت میں رکھ لیں، شہباز شریف نے گائے کا ماڈل، صراحی، وال ہنگنگ، باؤل اور خنجر مفت میں رکھ لیےشہباز شریف نے ازبک مصنوعات کی کتابیں 33ہزار، پینٹنگ28ہزارروپے کی فری میں رکھ لیں، ازبک مصنوعات کی کتابیں 33ہزار، پینٹنگ28ہزارروپے کی فری میں رکھ لیں۔
شہباز شریف نے کپ طشتری باؤل 10 ہزار، قالین 30 ہزار کا مفت میں رکھ لیا،ایک سورس نے بتایا ہے کہ ابھی یہ ریکارڈ نامکمل ہے،،جنرل قمر جاوید باجوہ، جنرل کیانی، جنرل راحیل شریف سمیت آرفی چیفس کا ریکاڈ پبلک نہیں کیا گیا اگر وہ ہوجائے تو قوم کے ہوش اڑ جائیں گے