اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ دنیا کے لیے بد صورت ترین مگر اپنے وقت کے بہترین کردار ضیاء محی الدین کی پہلی برسی "کپاس کی کاشت میں انقلابی تبدیلی وزیراعظم نے انتخابی نتائج میں تاخیر کے الزامات مسترد کر دیے بلوچستان کے علاقے پشین، قلعہ سیف اللہ میں دو بم دھماکے20 افراد جاں بحق جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کی صورت میں سخت مزاحمت کا انتباہ دے دیا کیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا قلعہ برقرار رکھ سکے گی؟ کراچی میں الیکشن کے انتظامات مکمل پی ٹی آئی کا 5 فروری کو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

انتخابات سے انحراف بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا،شیخ رشید

یوتھ ویژن نیوز : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کا تیسری بار انتخاب اور سعودی عرب ایران کے سفارتی تعلقات بحال ہونا انتہائی خوش آئند ہے،آئی ایم ایف کا فیصلہ آنے تک بجلی 14.24 تک فی یونٹ مہنگی ہو جائے گی۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ علی بلال کا پورسٹ مارٹم رپورٹ کے باوجود کیس رجسٹر ہوا اور نہ ہی کے پی کے سے الیکشن کی تاریخ آئی،انتخاب سے انحراف بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔
کے پی کے میں فضل الرحمان کے سمدھی کی حکومت اور پنجاب میں آصف زرداری کے فرنٹ مین محسن نقوی کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قطر اور یو این میں سیکورٹی دے سکتے ہیں لیکن اپنے ملک کےالیکشن میں سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے،الیکشن کمیشن اپنا بوجھ شہبازشریف کے گلے میں ڈال رہا ہے۔

ملک کی آئینی قانونی بقاء90 دن میں انتخاب کروانے میں ہے ورنہ ہیجان اورغیریقینی صوتحال ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے،ہرایک نے انگوٹھا رکھ کر اپنا حصہ لے لیا ہے،فضل الرحمان نے ہاؤسنگ،مذہبی اموراور مواصلات دبوچ لیں۔ملک اقتصادی انتظامی اور سماجی بحران میں آ گیا ہے،آئینی اور قانونی بحران شدید ترین ہوتا جارہا ہے اس صورتحال میں سپریم کورٹ آخری امید ہے۔

قبل ازیں آصف زرداری کہتے ہیں ڈیفالٹ ہونا معمول کی بات ہے کیونکہ ان کی دولت پاپڑ والے،دہی بھلے والے کے ذریعے باہر منتقل ہو چکی ہے۔
آئی ایم ایف سے معاملات طے نہیں ہو پا رہے۔حکومت غریب کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے مفادات حل کر رہی ہے،پاکستان کو غریب کیلئے ڈیتھ زون بنا دیا ہے۔ اس حکومت کا مسئلہ بے روزگاری،مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں صرف عمران خان کی گرفتاری ہے جومہنگی پڑے گی اوربڑی غلطی ثابت ہو گی۔ انکا کہنا تھا کہ الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بھی اگرحکومت نہیں مانتی تو پھر قوم کدھرجائے؟حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑ چکی ہے،دو نہیں ایک انتخاب ہو گا اور اس کا فیصلہ بھی جلد ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com