روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

افغانستان کیخلاف سیریز، اسکواڈ کا اعلان پیر کو متوقع

یوتھ ویژن نیوز : افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مستقل کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور حارث رؤف کو آرام کروائے جانے جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف شارجہ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام کروانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی آرام کروائے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آرام کروانے کے حوالے سے ردعمل کا جائزہ لے رہا ہے۔

تینوں کرکٹر کا آرام صرف افغانستان کے خلاف سیریز تک محدود ہونے کا امکان نہیں ہے۔ انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں بھی آرام دیے جانے پر غور ہو رہا ہے۔

نوجوان بیٹر صائم ایوب، وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور فاسٹ بولر احسان اللّٰہ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آل راؤنڈر عماد وسیم کی بھی اسکواڈ میں واپسی کا امکان ہے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے کپتانی کے حوالے سے بات چیت بھی ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فارم اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں اچھی قیادت کے باعث شاہین آفریدی کو وائٹ بال کے نائب کپتان شاداب خان پر ترجیح دی جا رہی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com