روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپورمیں ادبی و ثقافتی میلہ

تحریر: نورالھدی (صدر آئی یو بی لٹریری سوسائٹی)

اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے وائس چانسلر محترم انجینئر ڈاکٹر اطہر محبوب کی زیرنگرانی چار روزہ بہاولپور ادبی و ثقافتی میلے کا اہتمام کیا گیا۔ اس مناسبت سےجہاں اور بہت سے رنگا رنگ تقریبات کے رنگ اس میلے میں سجے، وہاں کل پاکستان مشاعرے نے اس میلے کو چار چاند لگا دیے۔ آئی یو بی لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام خواجہ فرید آڈیٹوریم بغداد کیمپس میں یکم مارچ کو "کل پاکستان مشاعرے” کا انعقاد کیا گیا۔

جس کے منتظمین میں پروفیسر ڈاکٹر عصمت درانی، ڈاکٹر رمضان طاہر، الطاف ملک، راشد سعیدی ، انعم حفیظ اور طلبہ کی کابینہ شامل تھی۔جن کی شبانہ روز محنت کی بدولت یہ مشاعرہ نہایت منظم صورت میں انعقاد پذیر ہوا۔

نظامت کے فرائض الطاف ملک (کو ایڈوائزر آئی یو بی لٹریری سوسائٹی) اور آغا صدف مہدی (ایڈوائزر آئی یو بی پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی) نے بہت خوش اسلوبی اور متانت سے سر انجام دیے۔

مشاعرے کا باقاعدہ آغاز رب تعالیٰ کے بابرکت نام سے کیا گیا جس کی سعادت آئی یو بی قرات و نعت سوسائٹی کے نائب صدر فیضان ریاض نے حاصل کی۔ تلاوتِ قرآنِ پاک کے بعد آئی یو بی قرات و نعت سوسائٹی کی ممبر نوشابہ صدیق نے خیر الورٰی، حبیبِ خدا، محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔

مشاعرے کی صدارت بہاول کے نامور شاعر اور سابق پارلیمنٹیرین محترم تابش الوری صاحب نگ کی، جبکہ پاکستان بھر کے نامور شعراء مثلا منصور افاق، عباس تابش، وصی شاہ، عقیل عباس جعفری،انعام الحق جاوید،عزیز شاہد، جہانگیر مخلص،زاہد فخری، ندیم بھابھہ،عنبرین حسیب عنبر، شاہد ماکلی،ناصرہ زبیری، ،طاہر شہیر، شوکت فہمی، قاسم جلال، ذی شان اطہر، نواز کاوش،اظہر فراغ، عاطف نصیر، عمیر نجمی، صباحت عروج، شاہد عالم ، عدیل ناصر ،اور دیگر نے مشاعرے شرکت کی اور اپنا کلام پیش کر کے ادب کے دلدادہ حاضرینِ محفل کی داد وصول کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد احتشام انور (کمشنر بہاولپور ڈویژن) کی موجودگی جہاں ان کی ادب دوستی کابھرپور ثبوت تھی، وہاں طلبہ اور سامعین کی حوصلہ افزائی کا باعث بھی بنی۔اس محفل کا اغاز رات نو بجے ہوا، جس میں طلبہ اور اساتذہ کے علاوہ شہر کی مختلف ادبی تنظیموں،صحافیوں اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ تقریب رات ساڑھے تین بجے اختتام پذیر ہوئی، لیکن سامعین اور حاضرین کے ذوق و شوق میں کمی نہ ائی اور آڈیٹوریم اسی طرح بھرا رہا اور داد و تحسین کے نعروں سے گونجتا رہا۔ بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹول کا یہ مشاعرہ شاید اسلامیہ یونی ورسٹی کی تاریخ کا طویل ترین مشاعرہ تھا۔


کل پاکستان مشاعرے کا مقصد اردو ادب کو فروغ دینا اور اپنی قومی زبان کے زندہ و جاوید ہونے کا اظہار کرنا تھا اور حاضرینِ محفل کی بھرپور شرکت اود داد و تحسین اس بات کا منہ بولتا ثبوت تھی کہ محترم رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر انجینئر اطہرمحبوب لسلامیہ یونیورسٹی میں پرورش لوح و قلم کا جو عہد کیے ہوئے ہیں، اس میں کما حقہ کامیاب ہوتے نظر ا رہے ہیں۔ائی یو بی لٹریری سوسائٹی انھی کا لگایا اور سینچا ہوا اپک پودا ہے جو انھی کے ویژن کے مطابق اور ہدایات کے تحت نہاہت خوش اسلوبی سے اس راستے پر گامزن ہے۔


مشاعرے کے لیے تشریف لائے تمام شاعر حضرات نے اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور،پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی علم دوستی کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈاکٹر عصمت درانی اور لٹریری سوسائٹی کی کاوشوں اور ان کےبہترین انتظامات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ شعرائے کرام نے لٹریری سوسائٹی کی کیبنٹ کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور طلباء کو آٹو گراف بھی دیے۔ اپنا کلام پیش کرنے والے شعراء اور ان کے مشہور اشعار ملاحظہ فرمائیں:

  1. عمران علی اعوان
    دیپ الفت کے نت میں جلاتا رہا
    وہ تھا ناداں میرا دل دکھاتا رہا
  2. صباحت عروج
    مقابلے کے ہم نہ دشمنی کے قابل ہیں
    حسین لوگ ہیں بس عاشقی کے قابل ہیں
  3. عمیر نجمی
    بچھڑ گئے تو یہ دل عمر بھر لگے گا نہیں
    لگے گا لگنے لگا ہے، مگر لگے گا نہیں
  4. شہباز نئیر
    وہ جو اک پھول ہے پتھر بھی تو ہو سکتا ہے
    نرم لہجا کبھی خنجر بھی تو ہو سکتا ہے
  5. عاطف نصیر
    اے سمندر! تیرے کم ظرف حوالے نہ گئے
    ناؤ بھر لوگ میرے تجھ سے سنبھالے نہ گئے
  6. طاہر شہیر
    عزیز تر مجھے رکھتا ہے وہ رگ جاں سے
    یہ بات سچ ہے میرا باپ کم نہیں ماں سے
  7. عنبرین حسیب عنبر
    میں اسے دیکھ رہی ہوں بڑی آسانی سے
    جو شخص مجھے بھول گیا اس قدر آسانی سے
  8. ذیشان اطہر
    شاخِ دل کاٹ کے مٹی میں دبا دی ہم نے
    کاش ایسا ہو کہ یہ پھلنے پھولنے لگا جائے
  9. جبار واصف
    باپ سے ملتی ہے شوہر سے اجازت لے کر
    بیٹی رخصت ہو تو حق دار بدل جاتا ہے
  10. اظہر فراغ
    تیری شرطوں پر ہی کرنا ہے اگر تجھ کو قبول
    یہ سہولت تو مجھے سارا جہاں دیتا ہے
  11. شاہد ماکلی
    میں اس لیے ہجوم کا حصہ نہیں بنا
    سورج کبھی نجوم کا حصہ نہیں بنا
  12. ندیم بھابھہ
    ہمارا مسئلہ یہ ہے مذاق کس سے کریں
    پرانا دوست تو اب احترام مانگتا ہے
  13. زاہد فخری
    اٹھانا خود ہی پڑتا ہے تھکا ٹوٹا بدن فخری
    کہ جب تک سانس چلتی ہے کوئی کندھا نہیں دیتا
  14. نواز کاوش
    ہم اپنی سوچ کا پھر زاویہ بدلتے ہیں
    یہ فیصلہ ہے کہ اب بادشاہ بدلتے ہیں
  15. شوکت فہمی
    اس نے پوچھا کہ کون فہمی کون
    اور میں سیڑھیاں اتر آیا
  16. جہانگیر مخلص
    اساں روح وچ لتھی ریت ہیسے
    اساں ہنجھ کوں پیونڑ جانڑدے ہئیں
    اساں لیر قطیراں ویس والے
    ہر پھٹ کو سیونڑ جانڑدے ہئیں
  17. عزیز شاہد
    زخم ہے ایتلا کاری تاں کینی
    تیڈے سنگ پیار ہے یاری تاں کینی
  18. عباس تابش
    ایک مدت سے میری ماں نہیں سوئی تابش
    میں نے اک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے
  19. منصور افاق
    موسموں کا رزق دونوں پر بہم نازل ہوا
    پھول اترا شاخ پر مجھ پر قلم نازل ہوا
  20. تابش الوری
    اب کہ عجب سفر پہ چلنا پڑا مجھے
    راہیں کسی کے نام تھیں چلنا پڑا مجھے
  21. وصی شاہ
    ترے فراق کے لمحے شمار کرتے ہیں
    بکھر گئے ہیں ترا انتظار کرتے ہیں
  22. قاسم جلال
    ہم تشخص کھو رہے ہیں ذات کی تشہیر میں
    خود بکھرتے جارہے ہیں کوشش کی تعمیر میں
  23. ناصرہ زبیری
    اپنے عکس سے شرمندہ ہیں
    پانی ہم کو کر گیا پانی
  24. منصور آفاق
    بارشیں اس کا لب و لہجا پہن لیتی تھیں
    شور کرتی تھی وہ برسات میں جھانجھر کی طرح
  25. ناصر عدیل
    ہم کو مہلت نہیں ملی ورنہ
    زہر کا ذائقہ بتاتے ہم
  26. عقیل عباس جعفری
    ہر عشق کے منظر میں تھا اک ہجر کا منظر
    اک وصل کا منظر کسی منظر میں نہیں تھا
50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com