پولیس تشدد سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق ہو گیا، فرخ حبیب کا الزام
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس تشدد سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق ہو گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے یہ الزام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں لگایا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فاشسٹ حکومت نے ظلم کی انتہا کردی ہے، پی ٹی آئی کے پرانے ورکر علی بلال کو پولیس کے ظلم و تشدد سے شہید کردیا گیا ہے، اس امپورٹڈ حکومت نے کارکنوں کا خون بہانا شروع کردیا ہے
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی جانب سے عائد کردہ الزام پر پولیس کا مؤقف لینے کی کوشش کر رہا ہے
Load/Hide Comments