آج کی عورت مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسمیرا ربانی

یوتھ ویژن نیوز: (علی رضا غوری سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹرسمیرا ربانی نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل ہے۔
آج کی عورت مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں اور اپنی محنت سے اس ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور اس کی کاوش کو ہر فورم پر سراہا جارہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال بہاول پور کے زیر انتظام ”خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم (صنعت زار) بہاول پور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
اس تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سحرصدیقہ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عذیر، منیجر صنعت زار طاہرہ عزیز، سپرنٹنڈنٹ دارالامان فریال امین، سوشل ویلفیئر آفیسران، این جی اوز کے نمائندگان اور سٹاف سمیت ادارہ کی طالبات نے شرکت کی۔
تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایڈووکیٹ یاسمین مسلم نے خواتین کو حاصل قانونی حقوق بارے معلومات فراہم ہیں۔ دیگر مقررین نے معاشرے میں خواتین کی اہمیت اور ان کے کردار بارے گفتگو کی۔