پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ test اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تیسرے فیض ادبی میلے کا انعقاد عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی کی چند ہفتوں میں رہائی کی پیش گوئی کر دی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ٹیک لانسرسمٹ کے میگا ایونٹ کا انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد

سیالکوٹ میں مذہب کے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، آئندہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہونے دیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان کا آنجہانی پریانتھا کمارا کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب

سیالکوٹ میں مذہب کے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، آئندہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہونے دیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان کا آنجہانی پریانتھا کمارا کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب


اسلام آباد۔ (عمران قذافی سے ):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں مذہب کے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، آئندہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہونے دیا جائے گا، نبی کریمۖ ﷺ تمام انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے، اسلام تلوار سے نہیں بلکہ ایک فکری انقلاب سے پھیلا، عشق رسولۖ ثابت کرنے کا بہترین طریقہ آپۖ کے بتائے ہوئے راستہ پر عمل پیرا ہونا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آنجہانی پریانتھا کمارا کی یاد میں منگل کو وزیراعظم آفس میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس اور پریانتھا کمارا کی جان بچانے کیلئے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ملک عدنان کو توصیفی سند عطا کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وفاقی وزراء حماد اظہر، غلام سرور خان، شیریں مزاری، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، زرتاج گل، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی اور سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے وکرما کے علاوہ پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں ملک عدنان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کی گئی خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ملک عدنان کو سند اعزاز بھی عطا کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ کا واقعہ شرمناک اور افسوسناک ہے لیکن ہمیں ملک عدنان پر فخر ہے جس نے سری لنکن شہری کی جان بچانے کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالا اور جرات اور بہادری کی مثال قائم کی، ہمیں ایسے رول ماڈل کی ضرورت ہے، ملک عدنان اس ہجوم میں ایک ایسا شخص تھا جو راہ حق پر اور حیوانوں کے سامنے کھڑا تھا، مجھے امید ہے کہ نوجوان ان کو اپنا رول ماڈل بنائیں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اخلاقی طاقت جسمانی قوت سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ جن لوگوں نے دین کو استعمال کیا، بالخصوص رحمۃ للعالمینۖ کے نام پر ظلم ڈھایا، ان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ نے نبی کریمۖ ﷺ کو پوری انسانیت کیلئے رحمت بنا کر بھیجا، آپۖ ﷺ نے آپس میں لڑنے والے عرب کے قبیلوں کو متحد کیا، اسلام تلواروں سے نہیں پھیلا بلکہ یہ ایک فکری انقلاب تھا جو آپۖ ﷺ لے کر آئے، 10 سالوں میں صرف 1400 لوگوں کی جانیں گئیں جبکہ مسلمان سارے عرب پر چھا گئے، آپۖ ﷺ کا پیغام انسانیت اور انصاف پر مبنی تھا، یہ دو صفات انسانوں کو جانوروں سے ممتاز کرتی ہیں، انسانی معاشرے میں انصاف ہوتا ہے اور کمزوروں کا خیال رکھا جاتا ہے جبکہ حیوانی معاشرے میں صرف طاقتور کو زندہ رہنے کا حق حاصل ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریمۖ ﷺ نے معاشرے کے کمزور طبقے کی ذمہ داری لی، ان کو اوپر اٹھایا اور انصاف قائم کیا، آج نبی کریمۖ ﷺ کا نام استعمال کر کے کچھ لوگ انسانوں کو قتل کرتے ہیں، توہین کا الزام لگا کر لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، دنیا کے کسی معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا کہ الزام لگانے والے خود ہی جج بن کر فیصلہ کریں اور انصاف کے تقاضے پورے نہ کئے جائیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ جس طرح اے پی ایس کے سانحہ کے بعد پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہوگئی، اسی طرح سیالکوٹ کے واقعہ کے بعد آج سارے پاکستان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم نے ملک میں آئندہ سانحہ سیالکوٹ جیسا واقعہ نہیں ہونے دینا۔ وزیراعظم نے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی طرف سے آنجہانی پریانتھا کمارا کے لواحقین کیلئے ایک لاکھ ڈالر جمع کرنے اور ہمیشہ ان کی کفالت کرنے کے اعلان کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم نبی کریمۖ ﷺ سے عشق کرتی ہے اور اس کے اظہار کا طریقہ یہ ہے کہ ہم آپۖ ﷺ کے بتائے ہوئے راستہ پر چلیں، آپۖ کا راستہ کچھ اور ہے لیکن قوم کسی اور طرف جا رہی ہے، عشق رسولۖ کا تقاضا ہے کہ ہم آپۖ کی تعلیمات کے مطابق طرز عمل اختیار کریں، ہم نے رحمت اللعالمین اتھارٹی تشکیل دی ہے تاکہ نبی کریمۖ ﷺ کی حقیقی تعلیمات سے معاشرے کو آگاہ اور روشناس کرایا جائے، نبی کریمۖ ﷺ تمام انسانوں میں سب سے عظیم ہیں اور غیر مسلم بھی آپۖ کی عظمت کو تسلیم کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ نبی کریمۖ نے جنگ کے دوران کلمہ پڑھنے کے باوجود ایک شخص کو قتل کئے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر بننے والا واحد ملک ہے، سیالکوٹ جیسے سانحہ سے 90 لاکھ بیرون ملک پاکستانی بھی شرمندہ ہوئے ہیں، اس طرح کی حرکتوں سے لوگ اسلام سے دور ہوجاتے ہیں اور ملک کا نام بدنام ہو جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ایک ہجوم نے جو طرز عمل اختیار کیا اسے دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی لیکن ملک عدنان کی وجہ سے ہمارا انسانیت پر اعتبار بڑھا۔ وزیراعظم نے ملک عدنان کو 23 مارچ کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارت میں بی جے پی کی حکومت مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کرتی ہے جس پر ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے، اس واقعہ کو بھارت نے بہت اٹھایا ہے اور یہ واقعہ پاکستان کی بدنامی کا سبب بنا ہے، آئندہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک عدنان کو ان کی جرات و بہادری کے اعتراف میں توصیفی سند عطا کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com