میٹا کاایک بار پھرہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

یوتھ ویژن نیوز : سان فرانسسکو: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے ایک بار پھر ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹا گرام کی میٹا کی ملکیت ہیں جس نے رواں ہفتے پھر ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
میٹا نے گزشتہ سال نومبر بھی بڑے پیمانے پر اپنے ملازمین کو فارغ کیا تھا جن کی تعداد تقریباً 11 ہزار تھی۔
میٹا کے مطابق کمپنی کے انتظامی اسٹرکچر پر بھی کام کر رہے ہیں جس میں منیجر کی سطح پر دیئے گئے پیکجز کی کوسٹ کٹنگ پر بھی منصوبہ بندی ہو رہی ہے جس سے ہزاروں ملازمین متاثر ہوں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ اقدامات مالی اہداف کے حصول کے لیے کیے جا رہے ہیں تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا امکان ہے جلد اس فیصلے پر عملدرآمد ہو جائے گا۔