وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بیرون ملک اسکالر شپز کے نام پر فراڈ کروڑں روپےغائب ہونے کا انکشاف ڈالر پھر سے ہوا بے لگام دام پھر سے بڑھ گئے نامور گلوکارگپی گریوال کے گھر پر حملہ خورشید شاہ کی مسلم لیگ پر کڑی تنقید طویل مدت کے بعد حماس نے 17، اسرائیل نے 39 قیدی رہا کر دیے نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش ڈائیوو ایکسپریس پاکستان میں 200 الیکٹرک انٹرسٹی بسیں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے کے بعد شاہین آفریدی کا ردعمل اقوامِ متحدہ میں غزہ میں ‘انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے’ کی قرارداد منظور شان مسعود پاکستانی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپورکےشعبہ ایجوکیشن میں عالمی یومِ خواتین کےموقع پرسیمیناراورواک کا اہتمام

یوتھ ویژن نیوز: اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پاکستان کی صفِ اول کی یونیورسٹیوں میں شامل ہے جو انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی بصیرت اور دانش کی روشنی میں ترقی کی جانب گامنزن ہے۔

اسی تناظر میں شعبہ ایجوکیشن میں عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ایک پروقار سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا ۔ اس سیمینار اور واک کا اہتمام شعبہ ایجوکیشن کے ڈین /چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین کی زیر صدارت بی ایس ایجوکیشن چھٹے سمسٹر کے طلباء وطالبات نے اپنی انسٹرکٹر برائے "ہیومین رائٹس” ڈاکٹر سیدہ تہمینہ بخاری کی زیر نگرانی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بہاولپور ادبی و ثقافتی میلہ – ایک حسین روایت

اس تقریب کا بنیادی مقصد ملازمت پیشہ خواتین اساتذہ کو خاص طور پر خراج تحسین پیش کرنا تھا۔اس موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ ہماری نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے جو کہ اپنے ملک پاکستان کی ترقی میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کا "خوشحال پاکستان” کا خواب پورا کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں خواتین زندگی کے ہر میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ عصرِ حاضر کی خواتین ڈاکٹر بھی بن رہی ہیں۔ وکیل ، استاد اور انجینئر بن رہی ہیں۔ خواتین کے وجود کی یہی تو خوبصورتی ہے کہ اللہ پاک نے خواتین کو جو مقام اور ذمہ داری عطا فرمائی وہ بخوبی سرانجام دے رہی ہیں۔

سیمینار آرگنائزر ڈاکٹر سیدہ تہمینہ بخاری نے اس تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روئے زمین پر نوعِ انسانی کی بقاء کا سفر تنہا کسی ایک صنف کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ لہٰذا خواتین کی اہمیت سے انکار کا کوئی جواز ہی نہیں ۔

لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

واک کوآرڈینیٹر ڈاکٹر صبیحہ اقبال نے کہا کہ عورت ہر روپ اور ہر رشتہ میں عزت ووقار کی علامت ہے۔ اس موقع پر شعبہ ایجوکیشن کے طلباء وطالبات نے اپنی ملازمت پیشہ خواتین اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقاریر کا اہتمام کیا اور انہیں بیجز بھی پیش کئے۔ تقریب کے اختتامی کلمات میں پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین نے تمام فیکلٹی ممبران، طلباء وطالبات کی اس کاوش کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ایسے سیمینار اور واک کا انعقاد خواتین کے مثبت کردار کو اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ تقریب میں شعبہ ایجوکیشن کے فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے بھر پور طریقہ سے شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com