اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ دنیا کے لیے بد صورت ترین مگر اپنے وقت کے بہترین کردار ضیاء محی الدین کی پہلی برسی "کپاس کی کاشت میں انقلابی تبدیلی وزیراعظم نے انتخابی نتائج میں تاخیر کے الزامات مسترد کر دیے بلوچستان کے علاقے پشین، قلعہ سیف اللہ میں دو بم دھماکے20 افراد جاں بحق جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کی صورت میں سخت مزاحمت کا انتباہ دے دیا کیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا قلعہ برقرار رکھ سکے گی؟ کراچی میں الیکشن کے انتظامات مکمل پی ٹی آئی کا 5 فروری کو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

خواتین کےعالمی دن پر محکمہ بہبود آباد بھاولپور کی وکٹوریہ ہسپتال میں تقریب

یوتھ ویژن نیوز ( عمران قذافی سے )محکمہ بہبودآبادی ضلع بہاول پور کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بہاول پور وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ امراض جلد میں تقریب منعقد ہوئی.۔

ڈاکٹر شہزادی سلطانہ اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بہاول پور وکٹوریہ ہسپتال نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب کی صدرات ڈاکٹر زہرہ جبیں ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بہاول پور نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حفصہ الرحمان ڈپٹی ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے خطاب کیا اور تقریب کی اہمیت بیان کی۔

یہ بھی پڑھیںسعودی حکومت نے رمضان المبارک میں بڑی پابندی عائد کردی

تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈاکٹر زہرہ جبیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا عالمی دن منانے کا مقصد معاشرے میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ اس جدید دور میں خواتین کو جدت پسندی اور ٹیکنالوجی کی دوڑ میں برابری کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں تاکہ خواتین ملک کی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کرسکیں۔

ڈاکٹر سعدیہ ارشد ماہر امراض جلد نے تقریب میں شامل خواتین کو حمل اور اس سے پیدا ہونے والی جلدی اثرات کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ بچوں کی پیدائش میں وقفہ کم ہونے کی وجہ سے عورت کی صحت خراب ہوجاتی ہے چہرے اور ہاتھوں کی جلد کی تازگی متاثر ہوتی ہے اور چھائیاں، جھریاں وقت سے پہلے نمایاں ہو جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان کےدوران دفتری اوقات کاراورعید کی تعطیلات کا اعلان

بعد ازاں ڈاکٹر سعدیہ ارشد نے تقریب میں شامل خواتین کوجلد کی حفاظت سے متعلق مفید مشورے دیئے۔ ڈاکٹر فوزیہ سعید چیف میڈیکل آفیسر فیملی ہیلتھ کلینک بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور نے فیملی ہیلتھ کلینک میں موجود سہولیات کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ محکمہ بہبود آبادی ضلع بہاول پور کی تمام ڈاکٹرز اور بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ امراض جلد کی ڈاکٹرز نے اس تقریب میں شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com