تحریک ادب القرآن انٹرنیشنل ٹرسٹ رجسٹرڈ کے زیر اہتمام تحفظ القرآن شہید مقدس اوراق ٹرک روانگی
لاہور ( نبیلہ اکبر) گزشتہ شب راولپنڈی میں تحریک ادب القرآن انٹرنیشنل ٹرسٹ رجسٹرڈ کے زیر اہتمام بنی چوک راولپنڈی کے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں قاری حافظ محمد ضیاء الحق کیانی نے تلاوتِ قرآن پاک پیش کی اور معروف نعت خواں محمد عرفان کیانی السیفی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ پروگرام میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔تحفظ القرآن شہید مقدس اوراق اکٹھے کیے گئے تحریک ادب ادب القرآن انٹرنیشنل ٹرسٹ رجسٹرڈ کے تحت ٹرک میں روانگی کی۔ پروگرام کے اختتام پر اعزازی انعامات بھی تقسیم کیئے گئے
Load/Hide Comments