اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ دنیا کے لیے بد صورت ترین مگر اپنے وقت کے بہترین کردار ضیاء محی الدین کی پہلی برسی "کپاس کی کاشت میں انقلابی تبدیلی وزیراعظم نے انتخابی نتائج میں تاخیر کے الزامات مسترد کر دیے بلوچستان کے علاقے پشین، قلعہ سیف اللہ میں دو بم دھماکے20 افراد جاں بحق جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کی صورت میں سخت مزاحمت کا انتباہ دے دیا کیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا قلعہ برقرار رکھ سکے گی؟ کراچی میں الیکشن کے انتظامات مکمل پی ٹی آئی کا 5 فروری کو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

پی آئی اے کے 2 درجن پائلٹس تنخواہوں پرٹیکس کے خلاف مستعفی

یوتھ ویژ ن نیوز:  پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے کے پائلٹس نے تنخواہوں پر ٹیکس کے خلاف  استعفے دینا شروع کردیئے ہیں۔ اب تک 2 درجن سے زائد پائلٹس استعفے جمع کراچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں انکشاف ہوا ہےکہ پی آئی اے کے پائلٹس نے تنخواہوں پر 35 سے 40 فیصد تک ٹیکس کے خلاف بڑی تعداد میں مستعفی ہونا شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی روس سے تیل کی خریداری،معاہدے کی راہ ہموارہوگئی

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی آئی اے نے پائلٹس کی تنخواہوں پر 35 سے 40 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے جس کے تحت 8 لاکھ تنخواہ لینے والے پائلٹ کو ساڑھے 3 لاکھ روپے اضافی ٹیکس ادا کرنا پڑرہا ہے۔

رکن کمیٹی سائرہ بانو نے کہا کہ دو درجن سے زائد پائلٹس نے استعفے دے رکھے ہیں جنہیں منظور نہیں کیا جارہا، پی آئی اے کے جہازوں کا حالیہ ڈیلے بھی پائلٹس کی کمی کے سبب ہے۔

پی آئی اے حکام نے قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں استعفوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پائلٹس کے استعفے موصول ہوئے ہیں جس پر حکومت نے پی آئی اے میں 250 نئے پائلٹ بھرتی کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کی تاریخ پرگورنرخیبرپختونخوا نےالیکشن کمیشن کےخط کا جواب دیدیا

پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر نے بتایا کہ حکومت نے پائلٹس کی نئی بھرتیوں پر تاحال جواب نہیں دیا، سپریم کورٹ نے پی آئی اے میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com