ن لیگ دو حصوں تقسیم، متعدد ارکان پی ٹی آئی میں شامل
یوتھ ویژن نیوز: پنجاب میں الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی وزراء راناتنویرحسین اور میاں جاوید لطیف گروپس میں اختلافات کھل کرسامنےآنے لگےہیں۔ میاں جاوید لطیف گروپ کے قریبی ساتھیوں نے وفاقی وزیر کو خیرباد کہہ دیا ہے اور رانا تنویرحسین گروپ میں شامل ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج سکیم:درخواستوں کی وصولی 15 سے25مارچ تک وصول کرنےکی تجویز
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے متعدد ارکان پی ٹی آئی میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔ وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کے قریبی ساتھی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء و امیدوار پی پی 142چودھری شہباز چھینہ ودیگر نے بھی راہیں جدا کر لی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء چودھری شہباز چھینہ نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 17مئی کا ضمنی الیکشن سٹی 140سے وفاقی وزیر کی وجہ ہارے تھے۔ جاوید لطیف نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کی بجائے مخالف حریف کی سپورٹ کی تھی۔لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کو نہیں جاوید لیگ کو مضبوط کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف مال دو ٹکٹ لو کی پالیسی پر عمل پیراہیں۔مسلم لیگ ن ختم کرکے جاوید لیگ بنائی گئی اور مخلص لوگوں کو نظر انداز کیا جارہاہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاستدانوں سے بات ہوسکتی ہے،عمران خان سے نہیں: آصف زرداری
میاں جاوید لطیف کی حرکات کی وجہ سے اس سے پہلے بھی قریبی ساتھی چھوڑ چکے ہیں۔چھوڑنے والوں میں امجد نزیر بٹ،شہزاد ڈوگر،کاشف عارف،عارف سندھیلہ ودیگر شامل ہیں۔میاں جاوید لطیف نظریاتی کارکنوں کو نظر آنداز کرکے اپنے بھائی کو ٹکٹ دلوانا چاہتا ہے