اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ دنیا کے لیے بد صورت ترین مگر اپنے وقت کے بہترین کردار ضیاء محی الدین کی پہلی برسی "کپاس کی کاشت میں انقلابی تبدیلی وزیراعظم نے انتخابی نتائج میں تاخیر کے الزامات مسترد کر دیے بلوچستان کے علاقے پشین، قلعہ سیف اللہ میں دو بم دھماکے20 افراد جاں بحق جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کی صورت میں سخت مزاحمت کا انتباہ دے دیا کیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا قلعہ برقرار رکھ سکے گی؟ کراچی میں الیکشن کے انتظامات مکمل پی ٹی آئی کا 5 فروری کو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

سیاستدانوں سے بات ہوسکتی ہے،عمران خان سے نہیں: آصف زرداری

یوتھ ویژن نیوز:  سابق صد آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سیاستدان جب تک جیل نہ جائے سنجیدہ سیاستدان نہیں بنتا۔یوٹرن لینا عمران خان کی خصلت ہے۔

سیاستدانوں سے بات ہوسکتی ہے، عمران خان غیرسیاسی شخص ہے۔ اس سے بات چیت نہیں کرسکتے۔جس طرح پوری قوم کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اسی طرح عدلیہ کو درست کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: صدرمملکت عارف علوی کی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات

 وہاڑی میں نواب پیلس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ضلع وہاڑی کا پہلا دورہ ہے، ذاتی تعلقات پہلے سے ہیں۔سیاسی تعلقات میں اضافہ کررہے ہیں۔الیکشن کا ماحول ابھی بنے گا اس کے بعد سیاسی فیصلے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوچ کہتی ہے الیکشن وقت پر ہوں گے۔مولانا فضل الرحمان کے الیکشن سے متعلق خدشات پر پی ڈی ایم اجلاس میں غور ہوگا۔ہم غصہ پینے کے عادی ہیں۔بلاول نوجوان ہے اس کو غصہ جلدی آجاتا ہے۔ڈیجیٹل مردم شماری پر سندھ کو اعتراضات ہیں۔پی ڈی ایم کیساتھ مل کر چل رہے ہیں لیکن اس کا حصہ نہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ جیسے قوم کو ٹھیک کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔اب عدلیہ کو بھی سنبھالنا ہے۔  ہماری حکومت کے دور میں مہنگائی نہیں تھی۔ملازمین ، پنشنرز اور ججز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا۔  راجن پور کا الیکشن پی ٹی آئی نے مقبولیت کی بجائے مہنگائی کی وجہ سے جیتا۔

یہ بھی پڑھیں: روس میں ایرانی کاروں کی دھوم،ایران ہرسال 20 ہزارکاریں فروخت کرے گا

چیئرمین پی ٹی آئی  کی گرفتاری کے سوال پر سابق صدر نے کہا  عمران خان کو گرفتار کرنا یا نہ کرنا وزیر داخلہ کا اختیار ہے۔ عمران خان عدالتوں کا سامنا کرتے ہوئے ڈرتا ہے۔سیاستدان نہ عدالتوں سے گھبراتا ہے نہ جیلوں سے۔ سیاستدان جب تک جیل نہ جائے سنجیدہ سیاستدان نہیں بنتا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں حالات کا پتہ تھا کہ معیشت کیسی ہے ، لیکن ملک بچانا تھا۔ ہم نے اقتدار میں آکر ملک کو بچایا۔ عمران خان ملک کے تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھا۔ہم نے عمران خان کو کئی کاموں سے روکنا تھا ورنہ وہ ملک کو بیچ دیتا۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ یوٹرن لینا عمران خان کی خصلت ہے۔ عمران خان سے کیا بات کروں جو یوٹرن پر یقین رکھتا ہے۔ سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں سے بات ہوسکتی ہے، عمران خان غیرسیاسی شخص ہے۔سیاست میں جفاکشی کرنا پڑتی ہے۔ عمران خان جفاکشی کا عادی نہیں۔ عمران خان سے بات چیت نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عورتوں کےحقوق کا عالمی دن آپہنچا، تنظم کوعورت مارچ کی اجازت مل گئی

پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جاپان 10 بار دیوالیہ ہوا  پھر کم بیک ہوا۔ ملک دیوالیہ ہونے سے ختم نہیں ہوتے۔ یہ ملک ہے پرائیویٹ کمپنی نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com