امیتابھ بچن دوان شوٹنگ زخمی ہوگئے،پسلیاں ٹوٹ گئیں

یوتھ ویژن نیوز : بالی ووڈ کے اداکار امیتابھ بچن حیدرآباد میں اپنی فلم ’پروجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے ہیں۔سانس لینے میں دشواری کا سامنا ، اسپتال داخل کرلیا گیا۔
بگ بی نے اپنے بلاگ کے ذریعے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔ امیتابھ بچن نے بتایا کہ انہیں ایک ایکشن سین کرتے ہوئے چوٹ لگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی ویکسین بنانیوالا روسی سائنسدان مبینہ طور پر قتل
امیتابھ بچن کو چوٹ لگنے کے باعث شوٹنگ منسوخ کر دی گئی ہے۔ بگ بی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ امیتابھ بچن نے بتایا- پسلی میں شدید چوٹ لگی ہے اور دائیں طرف پسلی کے پٹّھوں میں بھی چوٹ لگی ہے۔ اس لئے زخمی ہونے کے بعد شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔
اپنی چوٹ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ یہ بہت تکلیف دہ ہے۔ اداکار نے کہا کہ انہیں چلنے پھرنے اور سانس لینے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسے معمول پر آنے میں چند ہفتے لگیں گے۔ انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹروں نے درد کی کچھ دوا بھی دی ہے