روس میں ایرانی کاروں کی دھوم،ایران ہرسال 20 ہزارکاریں فروخت کرے گا

یوتھ ویژن نیوز: ایرانی کاروں کی روس میں مقبولیت ، ایران ہر سال 20 ہزار کاریں روس کو فروخت کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی کمپنیاں Saipa اور Iran Khodro نے روس میں کاروں کی درآمد کرنے کا منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا ۔ اس وقت ان کی کاروں کو روسی سرٹیفیکیٹ دئیے جانے کا عمل جاری ہے۔
ایران میں روس کے سفیر الیکسے دیدوو نے کہا کہ Saipa کا منصوبہ ہے کہ ہر سال بیس ہزار سے زیادہ کاریں روس میں فروخت کی جائیں گی جبکہ Iran Khodro ماہ مارچ تک تقریبا” دو ہزار کاریں روس کو مہیا کرنا چاہتی ہے۔

یادرہے یوروپئین کار انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے مطابق2021 کے مقابلے میں 2022 کے دوران ایران کارسازی کے میدان میں آٹھ درجہ اوپر آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن دوان شوٹنگ زخمی ہوگئے،پسلیاں ٹوٹ گئیں
ایران میں 2021کے دوران نولاکھ اناسی ہزار نو سے انہتر گاڑیاں تیار کی گئیں تھی جبکہ 2022 میں یہ تعداد دس لاکھ پچاسی ہزار آٹھ سو انسٹھ تک پہنچ گئی ۔یہ پہلی بار ہے جب امریکی پابندیوں کے نئے دور کے باوجود ایران میں نئی گاڑیوں کی پیداوار دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
یادرہے ایران پہلے سے روس کو کاروں کے پرزے اور اسپئیر پارٹس فروخت کررہا ہے ۔ان پرزوں میں بریک کے پرزے، ائربیگ، ائرکنڈیشنر کےپرزے اور دیگر اجزا یامل ہیں ۔ایران اور روس دونوں پر امریکی پابندیاں عائد ہیں لیکن ایرانی کاروں اور کار وں کے پرزہ جات کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں۔
گاڑیوں کی درآمد کے لیےبھی ایران پر کوئی پابندی عائد نہیں۔ تاہم، امریکہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے سے دو ہزار اٹھارہ میں دستبردا ر ہوا اور ایران پر تیل اور بینکاری کے حوالے سے پابندیاں عائد کردیں تو بھی تہران نے دو ہزار اٹھارہ کے بعد سے کاریں درآمد نہیں کی ہیں ۔مغربی ممالک نے یوکرین پر حملے کے بعد سے روس کو برآمدات روک دی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: عورتوں کےحقوق کا عالمی دن آپہنچا، تنظم کوعورت مارچ کی اجازت مل گئی
ایران نے حالیہ برسوں میں روس کو کار ریڈئیٹر اور سسپنشن سسٹم برآمد کیے ہیں۔ ماضی میں وہ عراق ، شام اور وینزویلا کو کاریں برآمد کرتا رہا ہے۔