اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ دنیا کے لیے بد صورت ترین مگر اپنے وقت کے بہترین کردار ضیاء محی الدین کی پہلی برسی "کپاس کی کاشت میں انقلابی تبدیلی وزیراعظم نے انتخابی نتائج میں تاخیر کے الزامات مسترد کر دیے بلوچستان کے علاقے پشین، قلعہ سیف اللہ میں دو بم دھماکے20 افراد جاں بحق جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کی صورت میں سخت مزاحمت کا انتباہ دے دیا کیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا قلعہ برقرار رکھ سکے گی؟ کراچی میں الیکشن کے انتظامات مکمل پی ٹی آئی کا 5 فروری کو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

عمران خان نے توشہ خانہ کیس ٹی وی پر سننےکا مطالبہ کردیا

یوتھ ویژن نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھوں گا کہ عدالتوں میں میرے چکر لگوا رہے ہیں، مجھےراستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

کون ذمہ دار ہے، بار بار مجھے جعلی کیس میں بلا رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے اپنا توشہ خانہ کیس ٹی وی پر سننےکا مطالبہ بھی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے بیوی، بچوں کو گھر سے نکال دیا

زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ  میں نہ کسی کے سامنے جھکا ہوں ، نہ آپ کو جھکنے دوں گا،  آج میں ایک ہجوم کو قوم بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ، آج پاکستان کابدترین وقت ہے، معیشت ڈوب چکی ہے۔

عمران خان نے مطالبہ کیا کہ  میرا توشہ خانہ کیس ٹی وی پر سنا جائے، میں سابق وزیراعظم  ہوں اور  مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے، میری جان کو خطرہ ہے، میرے وکیل چیف جسٹس کو خط لکھیں گے، عدالتوں میں میرے چکر لگوا رہے ہیں، مجھےراستے سے ہٹانا چاہتے ہیں،کوئی سکیورٹی نہیں ہے،  مزاحیہ کیسز  پر بلایا جا رہا ہے، چیف جسٹس کو لکھوں گا کہ کون ذمہ دار ہے، بار بار مجھے جعلی کیس میں بلا رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھا شخص طے کر رہا ہے کہ آرمی چیف کون بنےگا، یہ چور جو اوپر بیٹھے ہیں ان پر کیسز عمران خان نے نہیں بنائے، اسحاق ڈار  اور نوازشریف کے بیٹے ن لیگ کے دور  میں بھاگے تھے، مریم نواز کے بھائی نے ٹی وی پر تسلیم کیا الحمدللہ یہ فلیٹ ہمارے ہیں، آج مریم نواز ملکہ ایلزبتھ کی طرح ملک میں گھوم رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نےلاہور میں اپنے کھلآڑی میدان میں اتاردیے،ٹکٹ فائنل

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو  16 ارب روپے کے چوری کیس میں سزا ہونے والی تھی، جنرل (ر) باجوہ نے اسے بچا کر وزیراعظم بنایا، کوئی ایسا جرم نہیں جو وزیر داخلہ نے نہیں کیا ہو،  ان کا اپنا وزیر کہتا ہے کہ وزیر داخلہ نے 18 قتل کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم دنیا سے پیسے مانگ رہا ہے لوگ ٹھکرا رہے ہیں، شہباز شریف کو 16 ارب روپے کے کرپشن کیس میں سزا ہونے لگی تھی، جنرل باجوہ نے اس کو بچا کر وزیر اعظم بنا دیا، آصف زرداری پیچھے بیٹھ کر سارا کھیل کھیل رہا ہے، لندن میں بیٹھا بھگوڑا وہاں سے ملک کوکنٹرول کررہا ہے جب بڑے مجرم باہر بیٹھ کر فیصلے کریں گے تو ملک کا دیوالیہ ہی نکلے گا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ جس قوم میں ظلم کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں وہ بھیڑ بکریاں بن جاتے ہیں، آج یہ بھکاریوں کی طرح قرض مانگ رہے ہیں کوئی نہیں دے رہا، چور اوپر بیٹھے ہیں اس لیے کوئی قرض دینے کو تیار نہیں، حکمران اپنا پیسہ واپس لے آئیں تو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں، اپنا پیسہ بیرون ملک رکھا ہے اور لوگوں سے بھیک مانگ رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com