بلاول بھٹو نے حکومت کو اپنی وزارت چھوڑنے کی دھکمی دیدی
یوتھ ویژن نیوز : وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم اتحاد کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں شہباز حکومت سے گلہ کرتے ہوئے کہا وفاق کو سیلاب متاثرین سے کئے گئے وعدے پورے کرنا ہوں گے ورنہ ہمارے لئے وزارت رکھنا مشکل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی عمران خان سے مذاکرات کیلئےآمددگی ظاہرکر دی
ایساتونہیں ہو سکتا ہم وزارتیں سنبھال لیں اور سیلاب متاثرین کو حق نہ ملے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر دن رات ٹی وی پر سیاسی شوشہ چلتا ہے ۔افسوس ہے آج ٹی وی پر سیلاب متاثرین کی مشکلات،معاشی مشکلات نہیں دکھائی جا تیں۔میڈیا صرف زمان پارک میں بستر کے نیچے چھپے سیاسی چوہے کودکھا رہاہے۔سیاسی چوہے کے بجائے ہم سب کی توجہ عوام کے مسائل پرہونی چاہیے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو تاریخی معاشی مشکلات کاسامنا ہے ۔پیپلزپارٹی کو بھی موجودہ صورتحال میں اپنا کردار اداکرنا چاہیے۔اپوزیشن میں ہوں یا حکومت ،ہمیشہ عام آدمی کے مسائل کو ترجیح دی ۔
بلاول بھٹو نے آن لائن گندم سبسڈی کا افتتاح کر دیا۔کہنا تھا کہ سیلاب سےملک کی معیشت کودھچکالگا۔سیلاب کےاثرات آج بھی بھگت رہےہیں۔سیلاب متاثرین کواکیلانہیں چھوڑیں گے۔کسان کےمعاشی حالات بدترہوتےجارہےہیں۔چھوٹےکسان کواپنےپاؤں پرکھڑاکرناچاہتےہیں۔چھوٹے کسانوں کی امدادکریں گے۔زراعت میں سرمایہ کاری نہیں کریں گےتو کیسےزرعی ملک بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مارچ ستم گرہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کےدورمیں زراعت پرخصوصی توجہ دی گئی۔عوام کاسب سےبڑامسئلہ مہنگائی اوربےروزگاری ہے۔ پاکستان سمیت دنیابھرمیں معاشی بحران ہے ۔پیپلز پارٹی دورکی پالیسیوں کوبرقرارنہیں رکھاگیا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کےدورمیں زراعت پرخصوصی توجہ دی گئی۔عوام کاسب سےبڑامسئلہ مہنگائی اوربےروزگاری ہے۔ پاکستان سمیت دنیابھرمیں معاشی بحران ہے ۔پیپلز پارٹی دورکی پالیسیوں کوبرقرارنہیں رکھاگیا۔