پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمران خان کے متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ پر ایف آئی اے کی تحقیقات پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی راہ ہموار، سی اے اے کی اہم بات چیت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کر دی وزیر اعظم شہباز شریف نے 20 پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیے حکومت آئینی ترامیم کے لیے تیار، دو تہائی اکثریت کا دعویٰ وفاقی حکومت کا سندھ کی سڑکوں کی بحالی کے لیے فنڈز کی فراہمی کا اعلان معاشی بہتری کے اشارے حکومتی درست پالیسیوں کی گواہی دیتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف وزیر اطلاعات کا گنڈاپور کی توہین آمیز تقریر کی مذمت، صحافیوں کا پی ٹی آئی سے معافی کا مطالبہ بلاول بھٹو کا نیا میثاق جمہوریت کا مطالبہ، سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی دعوت شاہ رخ خان اور سہانا خان کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ جنوری 2025 سے شروع ہوگی

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اسد عمراور شاہ محمود قریشی نے چیف جسٹس کوخط لکھ دیا

یوتھ ویژن نیوز : سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالتوں میں پیشی کے موقع پر حملے کا خدشہ ،تحریک انصاف نے چیف جسٹس کو خط ارسال کردیا۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا مختلف عدالتی کاروائیوں کا بذریعہ ویڈیو لنک حصہ بننے کا معاملےپر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کو مشترکہ خط تحریر کیاگیا۔

خط کے متن کے مطابق اطلاعات ہیں کہ عدالتوں میں دوبارہ پیشوں پر عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا جاسکتا ہے ۔ عمران خان پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہے، عمران خان کو اقتدار سے سازش کے تحت ہٹانے کے بعد ان پر اور تحریک انصاف کی قیادت پر متعدد جھوٹے مقدمے درج کیے گئے۔ عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا،جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوئے۔ماضی میں پاکستان متعدد سیاسی لیڈران پر حملوں اور انکی شہادتوں کے مناظر دیکھ چکا ہے۔خدشہ ہے کہ اگر عدالت میں پیشی کے موقع پر مناسب سکیورٹی انتظامات نہ ہوئے تو عمران خان پر دوبارہ حملہ ہوسکتا ہے۔

خط کے مطابق عمران خان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، ان کو مناسب سکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی حالیہ پیشی پر عمران خان کے لئے مناسب سکیورٹی  کے انتظامات نہیں تھے۔ عمران خان کے خلاف مقدمات بنانے کا مقصد ان پر دوبارہ حملے کا ماحول بنانا ہے ۔استدعا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کو مختلف عدالتوں میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com