سرکاری حج سکیم:درخواستوں کی وصولی 15 سے25مارچ تک وصول کرنےکی تجویز

یوتھ ویژن نیوز : حج پالیسی2023ءلاءڈویژن سے کلیئر اور حتمی منظوری کے لئے کیبنٹ ڈویژن کو موصول، آئندہ اجلاس میں وفاقی کابینہ منظوری دے گی اسی دن اعلان متوقع، 13 یا 15 مارچ سے25مارچ تک سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کی تجویز۔
27 مارچ کو قرعہ اندازی ڈالر میں بکنگ کروانے والوں سمیت بیرون ملک سے زرمبادلہ بھیجنے والوں کا کوٹہ 25فیصد مقرر، قرعہ اندازی کے بغیر کامیاب قرار پائیں گے سرکاری حج پیکیج قربانی کے ساتھ12لاکھ80ہزار620 روپے،بغیر قربانی کے پیکیج11لاکھ36ہزار620 تجویز کیا گیا ہے، مونو ٹرین کے بغیر قربانی کے ساتھ12لاکھ21 ہزار520 رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، 90ہزار سرکاری حجاج کرام میں50فیصد بسوں اور50فیصد ٹرین کے ذریعے مناسک حج مکمل کرنے کی تجویز ہے۔
سرکاری حج سکیم میں لازمی واجبات حج 2022ءمیں5657 ریال تھے، مناسک حج کے واجبات شامل تھے، حج2023ءمیں4260.50ریال رکھے گئے۔ انشورنس 127 ریال سے کم کر کے33-35 ریال کر دیئے گئے ہیں جبکہ رہائش2100 ریال تھے جو اب 2600 ریال کر دیئے گئے ہیں، فوڈ چارجز1050 تھے جو اب بڑھا کر1350 ریال کر دیئے گئے ہیں،شٹل بس نمازوں کے لئے275 ریال تھے جو حج 2023ءمیں375.50 ریال کر دیئے گئے ہیں۔
مدینہ رہائش720 ریال کی تھی، اب1050ریال کر دی گئی ہے کابینہ حتمی منظوری دے گی ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے سرکاری حج پیکیج مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے