اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ دنیا کے لیے بد صورت ترین مگر اپنے وقت کے بہترین کردار ضیاء محی الدین کی پہلی برسی "کپاس کی کاشت میں انقلابی تبدیلی وزیراعظم نے انتخابی نتائج میں تاخیر کے الزامات مسترد کر دیے بلوچستان کے علاقے پشین، قلعہ سیف اللہ میں دو بم دھماکے20 افراد جاں بحق جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کی صورت میں سخت مزاحمت کا انتباہ دے دیا کیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا قلعہ برقرار رکھ سکے گی؟ کراچی میں الیکشن کے انتظامات مکمل پی ٹی آئی کا 5 فروری کو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں جاری چار روزہ ادبی ثقافتی میلہ اپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر

یوتھ ویژن نیوز : اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈویژنل انتظامیہ،بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، بہاول پور میوزیم، آرٹس کونسل اور دیگر اداروں کے اشتراک سے منعقد ہونے والے بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کی چار روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئی۔

ان چار روزہ تقریبات میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور، ڈپٹی کمشنر ظہیر احمد جپہ، سید تابش الوری، صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری ذوالفقار علی مان، اصغر ندیم سید، جامی چانڈیو، حفیظ خان، حنا جیلانی، سردار علی شاہ،پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، مجاہد بریلوی، امبرین حسین امبر، عقیل عباس جعفری، اظہر فراغ، گل نو خیز اختر، منصور آفاق، محسن بھٹی، نصیر احمد ناصر، عمران جاوید، انور گریوال، عثمان خٹک، قیصر مجید، پروفیسر ڈاکٹر منیر اظہر، سید نور، ناصر ادیب، آمنا مفتی، نذیر لغاری، شیما کرمانی، رضوان رضی، اوریا مقبول جان، اشرف شریف، پروفیسر شاہد نسیم، سجاد جہانیہ، اظہر سلیم مجوکہ، شاکر حسین شاکر اور شوکت اشفاق سمیت ملک کے طول و عرض سے آنے والے نامور شخصیات نے شرکت کی۔

شہزاد احمد خالد فوکل پرسن کے مطابق اس فیسٹیول کو جنوبی پنجاب کا فلیگ شپ ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے جو گزشتہ تین سالوں کے تسلسل سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور بہاولپور کی قومی اور عالمی سطح پر پہچان بن چکا ہے۔ اس فیسٹیول کو سابقہ ریاست بہاولپور اور 80کی دہائی میں ہونے والے جشن روہی بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

فیسٹیول میں شہریوں اور طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اور سرکاری اور نجی اداروں سے تعلق رکھنے والے 30ہزار افراد نے شرکت کی اور بغداد الجدید اور عباسیہ کیمپس مختلف رنگا رنگ تقریبات کے حوالے سے توجہ کا مرکز بنے رہے۔ فیسٹیول میں قرآت اور نعت کے مقابلے، بحث و مباحثہ، علاقائی موسیقی، میڈیا کنکلیو، مہمان شخصیات کے ساتھ روبرو، اردو فلموں کی سکریننگ، کامیڈی، ٹاک شوز، کتابوں کی رونمائی،محفل موسیقی سمیت 46 تقریبات شامل تھیں۔

آخری روز عباسیہ کیمپس میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں 15 ہزارشہریوں اور طلباء و طالبات شریک ہوئے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ان تقریبات میں شرکت پر کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور، ڈپٹی کمشنر ظہیر احمد جپہ، صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری ذوالفقار علی مان اور شریک اداروں اور سپانسرزاوردیگر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول میں دن رات کام کرنے والی یونیورسٹی ٹیم اور ملازمین کی محنت اور لگن ہو بھی سراہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com