روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

ہنڈا کپمنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتیں مزید بڑھا دیں

یوتھ ویژن نیوز : ایٹلس ہنڈا نے اپنی تیار کردہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اس کی سب سے مشہور موٹر سائیکل سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 44 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

گاڑیوں کے حوالے سے مؤقر ویب سائٹ ’پاک وہیلز‘ کے مطابق ہنڈا نے سی ڈی 70 کی قیمت میں مبلغ 7 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 8 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 55 ہزار 500 ہوگئی ہے جب کہ ہنڈا پرائڈر کی قیمت بھی 9 ہزار اضافے کے بعد 1 لاکھ 90 ہزار 500 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایٹلس نے اپنی تیار کردہ ہنڈا سی جی 125 کی قیمت میں بھی 9 ہزار کا اضافہ کیا ہے جس کے بھی اس کی نئی قیمت دو لاکھ 14 ہزار 900 روپے پہنچ گئی ہے جب کہ 125 اسپیشل ایڈیشن کی قیمت میں 12 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق ہنڈا کی 150 موٹرسائیکل کی قیمت میں 25 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ایٹلس ہونڈا نے گزشتہ ماہ بھی اپنی تیار کردہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

گزشتہ ماہ فروری میں ہنڈا نے سی ڈی 70 کی قیمت 9 ہزار، سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 9 ہزار 600 اور پرائڈر کی قیمت 10 ہزار 600 روپے بڑھائی تھی۔ اعداد و شمار کے تحت ماہ فروری میں سی جی 125 کی قیمت میں 11 ہزار اور 125 کے اسپیشل ایڈیشن کی قیمت میں 13 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com