لال سوہانرا: ٹک ٹاک بناتے منچولوں کی گاڑی نہرمیں جا گری

یوتھ ویژن نیوز : نیشنل پارک لال سوہانرا ہیڈ پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے گاڑی ہینڈ بریک نہ لگا کر پارک کرنے سے گاڑی نہر میں جا گری لیکن کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا
مہران کار (7182-LEC) میں تین لوگ تفریح کے لئے لال سوہانرا نیشنل پارک آئے تھے۔ نہر کے کنارے
ڈھلوان والی جگہ پر کار کھڑی کی اور ہینڈ بریک نہیں لگائی۔ جس کی وجہ سے کار نہر میں جاگری۔ ریسکیو سٹاف نے 40 منٹ کا کامیاب ریسکیو آپریشن کر کے کار کو نہر سے باہر نکال کر مالک کے حوالے کر دیا



Load/Hide Comments