پنجاب انتخابات: الیکشن کمیشن کاعدلیہ سےآراو لینےکا فیصلہ
یوتھ ویژن نیوز: عام انتخابات کی تیاریوں سےمتعلق الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ سے ڈی آر اوز اور اے آر اوز کی فہرست مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کردیے۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے سے ٹریننگ کا فیصلہ کرلیا اور 40 ماسٹر ٹرینرز کی فہرست تیار کرلیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسٹر ٹرینرز کو الیکشن کمیشن کے سینئر افسران ٹریننگ دیں گے جبکہ ماسٹر ٹرینرز فیلڈ میں جاکر ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کو تربیت دیں گے۔انتخابی افسران کی ٹریننگ 3 سے 4 روز میں مکمل کرلی جائے گی، افسران کی تربیت کے بعد عملے کی ٹریننگ کاعمل شروع کیا جائے گا۔
افسران کی ٹریننگ کے بعد انتخابی عملے کی ٹریننگ کا عمل شروع کیا جائے گا، الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز سے انتخابی عملے کی فہرست بھی مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب انتخابات کیلئےعدلیہ سےآر او لینےکا فیصلہ کیا ہے۔