اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ دنیا کے لیے بد صورت ترین مگر اپنے وقت کے بہترین کردار ضیاء محی الدین کی پہلی برسی "کپاس کی کاشت میں انقلابی تبدیلی وزیراعظم نے انتخابی نتائج میں تاخیر کے الزامات مسترد کر دیے بلوچستان کے علاقے پشین، قلعہ سیف اللہ میں دو بم دھماکے20 افراد جاں بحق جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کی صورت میں سخت مزاحمت کا انتباہ دے دیا کیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا قلعہ برقرار رکھ سکے گی؟ کراچی میں الیکشن کے انتظامات مکمل پی ٹی آئی کا 5 فروری کو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

دنیا پاکستان کے معاشی اور سماجی استحکام کے لیے کردار ادا کرے: چین

یوتھ ویژن نیوز : چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ ’تمام فریقین پاکستان مل کر پاکستان کے معاشی اور سماجی استحقام کے لیے تعمیری کردار ادا کریں۔‘

چین کی وزارت خارجہ کے مطابق جمعرات کو پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ’پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو درپیش مالی مسائل ایک مخصوص ترقی یافتہ ملک کی  سخت مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے ہیں۔‘

ترجمان نے کہا کہ ’چین اور پاکستان سٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں اطراف نے ہر مشکل صورتحال میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ ’چین کا پاکستان کے ساتھ قریبی معاشی اور مالی تعاون رہا ہے اور چین نے ہمیشہ اس کی معاشی استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کی ہے۔‘

چین کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ تعطل کے شکار سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی باقی ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط وصول کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔
گذشتہ ماہ کی 31 تاریخ سے 9 فروری تک اس حوالے سے پاکستان کی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات بھی ہوچکے ہیں تاہم ابھی تک فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔

آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کی وجہ سے پاکستان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کا اندازہ چند دنوں کے اندر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی قدر سے کیا جا سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر کی وجہ پاکستان شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

رواں ہفتے کے آغاز سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اور روپے کی قدر تقریباً 19 روپے تک گر چکی ہے اور ڈالر 285 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اگرچہ پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بار پھر ملک کے ڈیفالٹ کرنے کی افواہوں کو سختی سے مسترد کیا ہے تاہم معاشی امور کے ماہرین کا کہنا ہے اگر عالمی مالیاتی ادارے سے قسط ملنے میں تاخیر ہوتی ہے تو اس صورتحال میں معاشی حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com