اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ دنیا کے لیے بد صورت ترین مگر اپنے وقت کے بہترین کردار ضیاء محی الدین کی پہلی برسی "کپاس کی کاشت میں انقلابی تبدیلی وزیراعظم نے انتخابی نتائج میں تاخیر کے الزامات مسترد کر دیے بلوچستان کے علاقے پشین، قلعہ سیف اللہ میں دو بم دھماکے20 افراد جاں بحق جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کی صورت میں سخت مزاحمت کا انتباہ دے دیا کیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا قلعہ برقرار رکھ سکے گی؟ کراچی میں الیکشن کے انتظامات مکمل پی ٹی آئی کا 5 فروری کو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

محسن نقوی کا عالمی تبلیغی مرکزرائے ونڈ کا دورہ، مسجد نبویؐ کے ماڈل پرمسجد تعمیر کرنے کی تجویز

یوتھ ویژن نیوز : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عالمی تبلیغی مرکزرائے ونڈ کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عالمی تبلیغی جماعت کے علماء کرام مولانا احمد لاٹ، مولانا فاروق اور دیگر اکابرین سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کو دین اسلام کی تبلیغ کے لئے سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فٹ بال ورلڈ کپ اسکواڈ کیلئے سونے کے آئی فونز14ایس کے تحفے

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی جماعت دین اسلام کی تبلیغ کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے، علماء کرام کی دین اسلام کیلئے خدمات کو سراہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے دین کو پھیلانے والے دین اوردنیا دونوں کما رہے ہیں۔ مولانا احمد لاٹ اور مولانا فاروق نے عالم اسلام کے اتحاد، دین اسلام کی سر بلندی، امن اور استحکام کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر عالمی تبلیغی مرکز میں مسجد نبویؐ کے ماڈل پر 10 لاکھ نمازیوں کے لئے مسجد تعمیر کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مسجد نبویؐ کے ماڈل پر مسجد کی تعمیر کے منصوبے میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ بھی نیک کام میں برکت ڈالتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رہائی ملتے ہی لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب ایک اور مشکل میں پھنس گئے

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس تجویز پر ابتدائی بات ہوئی ہے اور انشاء اللہ یہ نیک کام آگے بڑھے گا۔اس موقع پر مسجد کی تعمیر کے لئے نیت کرنے پر خصوصی دعا کی گئی۔ عالمی تبلیغی جماعت کے ڈاکٹر ندیم اشرف، امتیاز غنی، انوار غنی، میاں احسن، صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر، صنعتکار گوہر اعجاز، کمشنر لاہور ڈویژن اور دیگر اکابرین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com