پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کی افواہیں ملک دشمن پھیلا رہے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار
یوتھ ویژن نیوز: وزیرخزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہیں اور پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کی افواہیں ملک دشمن پھیلا رہے ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا ہےکہ بیرونی ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ ذخائر چار ہفتے کے مقابلے میں ایک ارب ڈالر زیادہ ہیں، غیر ملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولیات فراہم کرنا شروع کر دیں، اگلے ہفتے تک ائی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط ہونے کی امید ہے، تمام اقتصادی اشاریے آہستہ آہستہ درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کا بڑا سرپرائز، فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپےکا اضافہ
Load/Hide Comments